Main Menu

جموں کشمير لبريشن فرنٹ کا مقبول بٹ و شہداۓ چکوٹھی کو خراجِ عقيدت ، تنظيمِ نو و ممبرانِ مجلسِ عاملہ کا انتخاب

Spread the love

شاہد حنيف صدر، اسد اعوان نائب صد، راجہ عتيق جنرل سيکرٹری جبکہ راجہ ہارون آرگنائزر منتخب ، جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

تجديدِ عہد کرتے ہيں کہ بٹ شہيد کے خواب کو شرمندہِ تعبير کرنے تک چين سے نہيں بيٹھيں گے، راحيل انجم، حافظ صديق و ديگر مقررين

پونچھ ٹائمز

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ دبئی کے زير اہتما شہید کشمير مقبول احمد بٹ اور شہدائے چکوٹھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئےپروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک  سے ھوا۔ نعت رسول صلم توصیف کشمیری نے پیش کی۔ اس موقع پرجموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے  سینئر رہنما بابر کشمیری ، توصیف کشمیری ، راجہ عتیق ، شاہد حنیف ، خوشحال خان ، عنصر علی ،راحیل انجم اور دیگر  مقررین کا کہنا تھا ہم مقبول بٹ شہید کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے اور تجدید عہد کرتے ہیں ریاستجموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر لبریشن فرنٹ گلف زون کنوننگ کمیٹی کےممبران کی کاوشوں سے  دبئی یونٹ کا قائم عمل میں لایا گیا۔ نومنتخب عہدیداران سے توصیف کشمیری نے حلف لیا جس ميں شاہدحنیف صدر، اسد اعوان نائب صدر، راجہ عتیق جنرل سيکرٹری، راجہ ہارون آرگنائزر، ضیاء قاسم سيکرٹری نشرواشاعت، توقير احمدسيکرٹری ماليات، اسد کشميری جوائنٹ سيکرٹری منتخب ہوۓ ۔

جبکہ ممبران مجلس عاملہ ميں محمد طیب، نجیم کشمیری ، محمد خوشحال،نعمان کشمیری ، ارسلان کشمیری ، عنصر علی، حفیظ کشمیری، طارق اعوان اور معین احمد کا انتخاب کيا گيا۔ مقررين کا کہنا تھا کہ ہمشہيدِ اعظم مقبول احمد بٹ شہيد کے مشن کو جاری و ساری رکھيں گے اور رياست جموں کشمير کی قومی آزادی و خودمختاری تکچين سے نہيں بيٹھيں گے۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *