Main Menu

مقبول بٹ شہيد جدوجہدِ آزادی کی علامت، اُنکے خواب کی تکميل ہمارا مشن ہے، حافظ صديق

Spread the love

پونچھ ٹائمز

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ممبر ایڈوائزری کونسل یواے ای حافظ صدیق نے کہا ہے کہ شہید کشمیر مقبول بٹ شہید نے تختہ دار پر چڑھ گے لیکن ضمیر کا سودا نہیں کیا مقبول بٹ شہید نے جموں کشمیر کی آزادی کا خواب دیکھا، اس خواب کی تکمیل کیلئے جدوجہد کی اور اسی راہ پر چلتے ہوے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ممبر ایڈوائزری کونسل یواے ای حافظ صدیق گزشتہ روز یواے ای میں صحافیو ں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ شہید کشمیرمقبول بٹ نے مادر وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے کشمیریوں کو اپنی منزل کے تعین کی رہنمائی کی۔

انہوں نے کہا کہ شہید کشمیرمقبول بٹ کے نظریات و افکار کی روشنی میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔مقبول بٹ شہید کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے روح رواں ہیں، جن کی زندگی کشمیر کی آزادی کی تحریک سے عبارت ہے۔ شہید کشمیرمحمد مقبول بٹ تحریک آزادی کشمیر کا بنیادی ستون اور آزادی کی علامت ہیں،ان کے مشن کی تکمیل ہی ہماری جدوجہد کا مرکز ومحور ہے۔

انہوں نے مزيد کہا کہ شہید مقبول بٹ کے افکار اور نظریات کے مطابق کشمیر کی مکمل آزادی تک جہدوجہد جاری وساری رکھیں گے،انھوں نے کہاکہ ہم اپنے عظیم قائد مقبول بٹ شہید اور شہدا چکوٹھی کی جدوجہد کو منزل کی جانب پہچانے کیلئے اپنی آواز شامل کرتے ہوئے آزادی کے سفر میں اپنا حصہ بھی ڈال سکیں۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *