Main Menu

مزاحمتی کردار کے بجاۓ تقسيمی و تنگ نظری کا عمل آزادی پسندوں کو تاريخی مجرم بنا رہا ہے، جے کے پی اين پی

Spread the love

مشترکہ جدوجہد کی بجاۓ ذاتی و جماعتی مفادات پوری قوم کی پيٹھ ميں چُھرا گھونپنا ہے، نوشتہ ديوار پڑھ ليں، ظفر اقبال، وحيد خان

قومی آزادی کسی ايک جماعت کا مسئلہ ہے نہ محض سوشلزم کا ورد مسائل کا حل، اتحاد وقت کی ضرورت ہے، شازل مغل، وقاص گيلانی و ديگر

پونچھ ٹائمز

جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مزاحمتی کردار کی بجاۓ تقسيمی و تنگ نظری کا عمل آزادی پسندوں کو تاريخی مجرم بنا رہا ہے۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں ظفر اقبال، کامريڈ وحيد خان، شازل محمد مغل، وقاص گيلانی، عرفان خان، اشفاق ہاشمی و ديگر نے گزشتہ روز صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ مشترکہ جدوجہد کی بجاۓ ذاتی و جماعتی مفادات کو ترجيح دينا رياست جموں کشمير کی عوام کی پیٹھ ميں چُھرا گھونپنا ہے ، آزادی پسند اور قوم پرست نوشتہ ديوار پڑھ ليں۔ انہوں نے کہا کہ قومی آزادی کسی ايک جماعت کا مسئلہ ہے نہ ہی محض سوشلزم سوشلزم کا ورد کسی طور مسائل کا حل ہے۔ اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور اگر وقت کی اس ضرورت کو ملحوظ خاطر نہ رکھا گيا تو تاريخ ايسے تمام کرداروں کو قومی غدار اور قابضين کے آلہ کاروں کے علاوہ کيا لکھے گی؟؟ انہوں نے کہا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی ساہنسی بنيادوں پر تحريک کو منظم کرنے کی نہ صرف خواہشمند ہے بلکہ ہر ممکن کوشش ميں مصروف ہے مگر کسی بھی عوامی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والوں کی حقيقت اب بے نقاب کرنا ضروری ہو گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اتحاد کو پارہ پارہ کرنا اور مشترک جدوجہد کی بجاۓ ذاتی دوکانداری کاسہ ليسی اور ايجنٹی ہے اور اسے بے نقاب کرنا انتہائ ضروری ہے۔ انہوں نے مزيد کہا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی قابضين کے آلہ کاروں و سہولتکاروں کو بے نقاب کرتے ہوۓ رياست جموں کشمير کی قومی آزادی، خودمختاری و سوشلسٹ سماج کے قيام تک جدوجہد جاری رکھے گی۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *