Main Menu

شہزاد حسرت کی قيادت ميں ہم الیکشن کھیلیں گے؛ تحرير: کامريڈ محمد الياس

Spread the love

شہزاد حسرت امیدوار اسمبلی حلقہ وسطی باغ ایک متحرک نوجوان سیاسی رئنما ہیں جو اپنی پوری سیاسی زندگی میں عوامی حقوق اور عوامی مفادات کے لیے مصروفِ جہد رہے ہیں۔طالبِ علمی کے زمانے میں طلباء حقوق کے لیے انتھک جدوجہد کی اول دن سے جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے متحرک ورکر رہے اور بطور طالب علم رہنما محنت کش طلباء کے حقوق کی بازیابی کے لیے جرات مند کردار ادا کیا۔بعد از زمانہ طالب علمی جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایک ایسے وقت میں حلقہ وسطی باغ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے جب ہر چار سو انتخابی دنگل میں حصہ لینے کے لیے عوام دشمن ٹولہ جھوٹے وعدوں اور دعووں میں سینچے الفاظ لیکر عوام کو گمراہ کرنے اور پھر سے بے وقوف بنانے کو کود پڑا ہے۔
ایسے میں عوام میں سے عوام کا اپنا نمائندہ جس کا اٹھنا بیٹھنا رہنا سہنا دکھ درد تکلیف ہنسی خوشی جینا مرنا تعلیم علاج عوام کے ساتھ سانجھا ہے،عوام کے جیسا ہے،چونکہ یہ خود عوام سے ہے۔متبادل قیادت کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ایک ایسے حلقے میں جہاں تمام انتخابی سیاست میں موجود پارٹیوں کے سیاسی کارکنوں کا بد ترین استحصال ہوتا ہے سیاسی کارکن عمل میں پس رہے ہوتے ہیں لیکن عین وقت پر یا تو اچانک ان سیاسی کارکنوں کو پتا چلتا ہے کہ وہ رات کو کسی اور پارٹی میں تھے جب وہ سوۓ تھے اور اب کسی اور پارٹی میں ہیں جب صبح آنکھ کھلی تو کیونکہ اوپر سے کوئ ایک بندہ دوسری پارٹی میں شامل ہو گیا ہے،شخصیت پرستی کے اسی فروغ کی وجہ سے موروثی رائنما دادا سے پوتے تک پہنچ چکے ہیں۔یہی نہیں بلکہ ان بچارۓ سیاسی ورکروں کو اچانک خبر ملتی ہے کہ کوئ ترقی اور خوشحالی سمیت ہیلی کاپٹر سے لینڈ کر رہا ہے ٹکٹ اور سیٹ سمیت اور اپنی پوری زندگیاں دینے والے سیاسی کارکن خاموش تماشائ۔
ان حالات میں عوام کی صفوں سے عوام کے مفادات کی ترجمانی کرنے سیاسی کارکنوں خواہ ان کا تعلق جس بھی پارٹی سے ہو ان کی عزت نفس اور سیاسی ساکھ کو تحفظ دینے متبادل کے طور پر شہزاد حسرت کا الیکشن کے اس عمل میں حصہ لینے کا اعلان نیک شگون ہے۔
اب کے بار ہم الیکشن کھیلیں گے شہزاد حسرت کی قیادت میں۔

۔ ہم الیکشن کھیلیں گے عوام کے مفادات اور بنیادی حقوق کی بازیابی کے لیے۔
۔ ہم الیکشن کھیلیں گے سیاسی کارکنوں کی اجتماعی عزت نفس کے لیے۔
۔ ہم الیکشن کھیلیں گے بیروزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار دلوانے کی جدوجہد کے لیے۔
۔ ہم الیکشن کھیلیں گے زراعت کے شعبہ کو بطور پیداواری عمل درست بنیادوں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد کو لیکر۔
۔ ہم الیکش کھیلیں گے خواتین کو مساویانہ حقوق دلانے کی جدوجہد کو لیکر۔
۔ ہم الیکشن کھیلیں گے غریب امیر کو برابر عزت دینے کے فلسفہ کی جدوجہد کو لیکر۔
۔ ہم الیکشن کھیلیں گے غریبوں کے بچوں کو ہوٹل ورکشاپس سے نکال کر سکولوں میں تعلیم دلانے کی جدوجہد کو لیکر۔
۔ ہم الیکشن کھیلیں گے عوام کو جوڑنے کے نعرۓ کو لیکر۔
۔ ہم الیکشن کھیلیں گے اور جرت سے کھیلیں گے۔
۔ ہم الیکشن کھیلیں گے عوام کے ساتھ مل کر عوام دشمن قوتوں کے خلاف۔
۔ ہم الیکشن کھیلیں گے مورثیت کے خلاف ۔
۔ ہم الیکشن کھیلیں گے اوپر سے مسلط ہونے والوں کے خلاف۔
۔ ہم الیکش کھیلیں گے عوام پر بھروسے کے ساتھ۔
۔ ہم الیکشن کھیلیں گے عوام میں راہ کر عوام کے لیے۔
۔ ہم الیکشن کھیلیں گے اس یقین محکم کے ساتھ کے ہم عوام ہیں۔
۔ ہم الیکشن نہ صرف کھیلیں گے بلکہ ہم بدلیں گے ان حالات کو جو عوام کے قاتل ہیں۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *