Main Menu

متحدہ عرب امارات کابينہ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دیدی

Spread the love

اسرائيل نے بھی امارات ميں اپنا سفارتخانہ کھول ديا ہے ايتن ناہيی نے بطورِ عارضی سفير اپنی ذمہ دارياں سنبھال لی ہيں

پونچھ ٹائمز رپورٹ

متحدہ عرب امارات کی کابينہ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دیدی ہے۔ اسرائيل نے بھی اپنا سفارتخانہ يو اے ایکے دارالحکومت ابوظبہی ميں کھول ديا ہے۔ اسرائيلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری تفصيلات ميں بتايا گيا ہے کہ اپنے شہريوںکی خواہشات کے مطابق سفارتخانہ اسرائيلی مفادات کو بہتر بنانے کيليے کوشاں رہے گا۔ اسرائيلی مشن فی الحال ايک عارضی آفسميں کام کرے گا۔

ايتن ناہيی جو پہلے ترکی ميں اسرائيل کے سفير رہ چُکے ہيں کو يہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ گلف ميں اسرائيلی مشن کی سربراہی کرنےوالے پہلے شخص ہيں۔ تاہم اُنکی يہ ذمہ دارياں عارضی ہيں جب تک کہ اسرائيل کا سفير مقرر نہيں کر ديا جاتا۔

اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق اماراتی سفارت خانہ اسرائیل کے لیے ملک کا پہلا سفارتی مشن ہوگا۔ متحدہ عربامارات کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی اس خبر کو جاری کیا گیا ہے۔اتوار کے روز ہونے والا یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کےنائب صدر اور دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔اس فیصلے سے امریکہ کیسرپرستی میں کیے گئے معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات معمول پر لانے کے عملی اقدامات کیایک کڑی ہے۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گذشتہ ستمبر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمولپر لانے کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا جسے معائدہِ ابراہیم بھی کہا جاتا ہے جس کے نتيجے ميں  دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میںتعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس اگست کے آخر میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے بائیکاٹ کرنے والے قانون کو ختم کر دیا تھا۔ یہقانون سنہ 1972 سے ملک میں لاگو تھا۔

متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ کا تیسرا عرب ملک ہے جس نے سنہ 1948 میں معرض وجود میں آنے والے ملک اسرائیل کوتسلیم کیا ہے۔ امريکی سرپرستی ميں وائٹ ہاؤس ميں 15 اکتوبر 2020 کو يو اے ای، بحرين اور اسرائيل نے  باہمی تعلقات کی بہتریکے لئے معائدہِ ابراہيم پر دستخط کيے تھے۔

اسرائيلی وزير خارجہ کا اماراتی سفارتخانہ اسرائيل ميں کھولنے پر امارات کی تعريف کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ اماراتی حکومت کا يہ بہتخوش آئند فيصلہ ہے جس سے دونوں اقوام کے درميان تعلقات کو بہتر کرے گا۔ انہوں نے کہ ہم بہت جلد اسرائېل ميں اماراتیسفير کا استقبال کرينگے ۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *