Main Menu

مظفرآباد: کيمپس فوج کے حوالے کرنے بارے خبريں بے بنياد، آئ ٹی سافٹ وئير پارک منصوبے بارے ايک فلور ميں جگہ دی، انتظاميہ

Spread the love

جامعہ کے اندر ايس سی او کے تعاون سے آئ ٹی سافٹ وئير پارک قائم کرنے کا مقصد آزاد کشمیر کی جامعات سے کمپیوٹر سائنس، آئی ٹی، سافٹ وئير انجنیرنگ و دیگر متعلقہ ڈسپلن کے گریجویٹس کو انٹرنشپس اور پھر ملازمت کے مواقع مقامی سطح پر مہيا کرنا ہے

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع مظفرآباد ميں يونيورسٹی آف آزاد جموں و کشمير مظفرآباد کے سٹی کيمپس کو پاک آرمی کے حوالے کرنے بارے خبروں کی يونيورسٹی انتظاميہ نے ترديد کی ہے اور کہا ہے کہ سوشل ميڈيا پر جاری خبروں ميں کوئ صداقت نہيں۔ پونچھ ٹائمز کے نمائندے کا جامعہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ذمہ دار سے اس ضمن ميں رابطہ ہوا اور جامعہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری تفصيلات ميں بتايا گيا ہے کہ سٹی کیمپس کو ايس سی او کے حوالے کرنے کی خبرگزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا کی زینت بننے کی وجہ سے بہت سے احباب غلط فہمی کی وجہ اپنے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ بڑی اطمینان بخش بات ہے کہ ابھی بھی ہمارے معاشرہ میں ایسے افراد موجود ہیں جو اپنے قومی تعلیمی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

حکومت پاکستان کی طرف سے شروع کیے گئے “ڈيجيٹل پاکستان اِينی شيٹو” کے تحت کئی پراجیکٹس کے علاوہ پاکستان کے مختلف شہروں میں سافٹ وئیر آئ ٹی پارکس اور انکيوبيشن سينٹرز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔ چونکہ اسطرح کے پراجیکٹس عموماً آئی ٹی یا ٹیلی کام سیکٹرز سے متعلقہ محکمہ جات یا کمپنیز کے زریعے چلاۓ جاتے ہیں اور ان پراجیکٹس کو بھی ایسے ہی چلایا جا رہا ہے۔

چونکہ آزاد کشمیر اور گلگت پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر میں ايس سی او پہلے سے ہی موجود ہے لہذا یہ پراجیکٹس بھی ايس سی او کے زریعے ہی چلاۓ جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں ايس سی او نے گلگت بلتستان میں پہلے ہی آئ ٹی پارک قائم کر دیا ہے اور آزاد کشمیر میں جامعہ کشمیر کے اشتراک سے اسکے قیام کے لیے ايس سی او نے باقاعدہ جامعہ کو درخواست کی جس کے نتیجے میں جامعہ کی طرف سے ایک اعلی سطحی کمیٹی بناتے ہوۓ متعلقہ پراجیکٹ کے حوالے سے سفارشات تیار کرنے کا کہا گیا ۔

چنانچہ ڈائریکٹر پلاننگ، رجسٹرار، ڈائریکٹر آئی ٹی، شعبہ کمپیوٹر کے ذمہ داران اور پھر جامعہ کے وائس چانسلر سے ايس سی او کے ذمہ داران نے کئی میٹنگز کے بعد یہ طے پایا کہ اس پراجیکٹ کی افادیت کو دیکھتے ہوے جامعہ اور ايس سی او کے اشتراک سے شروع کیا جاۓ۔
اس سلسلے میں ايس سی او کی درخواست پر جامعہ کے وائس چانسلر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ايس سی او ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا اور اس پراجیکٹ کے علاوہ بھی جامعہ کیلیے دیگر امور کیلیے بھی بات چیت کی گئ جسکے نتیجے میں ايس سی او نے جامعہ کشمیر کے تمام کیمپسز کو انٹرنیٹ کے زریعے کنيکٹويٹی، سٹی کیپس اور جہلم ویلی کیمپس کیلیے جدید کمیونٹی/ ملٹی پرپز ہال کی تعمیر کروانے کیلیے بھی جامعہ کے وائس چانسلر کو یقین دہانی کروائ۔
تفصيلات ميں مزيد بتايا گيا ہے کہ مجوزہ پراجیکٹ میں سافٹ وئير آئ ٹی پارک اور انکيوبيشن سينٹر کو جامعہ کے اندر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ آزاد کشمیر کی جامعات سے کمپیوٹر سائنس، آئ ٹی، سافٹ وئير انجنیرنگ و دیگر متعلقہ ڈسپلن کے گریجویٹس کو انٹرنشپس اور پھر ملازمت کے مواقع مقامی سطح پر میسر ہو سکیں۔

اسکے علاوہ دیگر شعبہ جات کے گریجویٹس کو انکيوبيشن سينٹر کے قیام سے انٹر پرينيور شپ کی طرف راغب کرتے ہوے ملازمت ڈھونڈنے کے بجاۓ ملازمت مہيا کرنے کے اصول کوپروان چڑھایا جا سکے تاکہ حکومتی سیکٹر پر ملازمت کا بوجھ ہلکا کیا جا سکے۔

اس حوالے سے ايس سی او کو سٹی کیمپس میں موجود کمپیوٹر سائنس کی سابقہ عمارت میں صرف ایک فلور مجوزہ پراجیکٹ کیلیے دیا گیا ہے۔لہذا یہ پروپیگنڈہ بالکل حقائق کے منافی ہے کہ سٹی کیمپس حوالے کیا گیا ہے۔
جن حضرات کو ٹیکنالوجی اور پرينيور شپ سے واقفیت ہے وہ بہرحال اس پراجیکٹ کی افادیت سے اگاہ ہوں گے کہ اگر یہ پراجیکٹ واقعی مندرجہ بالا مقاصد کے حصول کیلیے مکمل کرتے ہوے اسی اشتراک سے چلایا گیا تو یہ ریاست، ریاستی جامعات اور یوتھ کے علاو بزنس کیلیے بھی مفید ثابت ہوگا۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *