Main Menu

رضا حيدر پر توہينِ مذہب کا مقدمہ پاکستانی رياست کا شدت پسندی کو فروغ دينا ہے، شاہجاں سالف

Spread the love


ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اور بہت پیارے اور پڑھے لکھے انسان رضا حیدر کو توہین مذہب کے کیس میں اٹھا لیا گیا ہے۔۔
پرچے میں لکھا گیا ہے کہ ایک پولیس سپاہی نے دوران ڈیوٹی اپنے موبائل پر فیس بک کھولی اور دیکھا کہ رضا حیدر نامی بندے نے اپنے فیس بک سٹیٹس میں درج ذیل گستاخی کی ہوئی تھی:
“حضور پاک خواب میں آکر قتل کا حکم دے سکتے ہیں تو کورونا کی ویکسین کا فارمولہ کیوں نہیں بتاسکتے۔۔؟”
رضا حیدر پر 295 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔۔
اس ریاست اور اس کے سیکیورٹی اداروں کا گھٹیا پن انسان دشمنی، شدت پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دینا ہے تاکہ مذہب کارڈ کے ذریعے معاشرے میں افراتفری، جبر اور حیوانیت والا ماحول بنا کر یہاں کے اشرافیہ طبقے اور خود سیکیورٹی اداروں کی ذلالتوں اور لوٹ مار سے دھیان ہٹایا جا سکے۔۔
پاکستانی سیکیورٹی ادارے پہلے ہی لشکر جھنگوی، طالبان، داعش وغیرہ کے ذریعے پاکستانی اور افغانی عوام کی زندگی تباہ و برباد کر چکے ہیں۔۔
پاکستان میں گستاخی والے ڈرامے کو فروغ دے کر پاکستانی گھٹیا ادارے یہاں مزید حیوانیت پھیلانے کے چکر میں ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور اس کے خلاف مزاحمت وقت کی اہم ضرورت ہے۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *