Main Menu

شکریہ پاکستانی فوج و آئ ايس آئ “تر و تازہ دماغ والو “ کیا گانا بنایا ہے ” جا چھوڑ دو میری وادی “۔۔ تحرير: ہاشم قريشی

Spread the love


اپنے اپکو پہلے ہی گلگت بلتستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کرکے ننگے تو ہوچکے تھے مگر اس گانے سے تم لوگوں نے نے اب “چڑی” بھی اتار دی ؟ کہ
” تمارے پاس جو ہمارے وطن کا حصہ پہلے ہی قبضے میں ہے وہ تو رہے گا ہی البتہ وادی بھی دے دو؟ اسی لئے وادی کے لئے ماتم کررہے ہو؟”

یعنی ریاست جموں کشمیر کے ساتھ تمہارا کوئی رشتہ نہیں ہے ؟ جموں ۔لداخ۔کشتواڈ۔ڈوڈہ۔ بھدروا ۔ پونچھ۔راجوری و کرگل ریاست کے حصے نہیں ہے ؟

یہ سب تمارے نزدیک ریاست کے باشندے نہیں ہے ؟ تم صرف وادی مانگ رہے ہو اپنے پانی کے لئے ؟ آہستہ تم لوگ ہاتھ جوڈ کر جتنا تمہارے پاس ہے اسی پر قناعت کروگے ؟

مگر سرینگر ہو۔پونچھ ۔راجوری۔ راولاکوٹ ۔ میرپور ۔ پلندری۔ ہیجرہ ۔ مظفر اباد ہو ۔نیلم ہو بھمبر ہو جموں ہو ڈوڈہ ۔بھدروا۔ کشتواڈ۔ لداخ ہو گلگت بلتستان ہو ۔چلاس ہو ہنزہ ہو کرگل ہو ؟ یہ سب ہمارے بدن کے حصے ہے ہم تم دونوں ملکوں کو اس کے حصے نہیں کرنے دینگے ؟

” چھوڈ دو ۔ چھوڈ دو ۔ہمارا گلگت بلتستان
چھوڈ دو ۔۔ چھوڈدو ۔ ہمارا جموں و جموں وال
چھوڈ دو ۔۔ چھوڈدو ۔۔ہمارا بھدروا و کشتواڈ
چھوڈ دو ۔۔ چھوڈ دو ۔ ہمارا میر پور منگلا سمیت

چھوڈ دو ۔۔ چھوڈ دو ۔ کوٹلی و پلندری و ہجیرہ
چھودڈو ۔۔ چھوڈ دو ۔ بنجوسہ و راولا کوٹ
چھوڈ دو ۔۔ چھوڈدو ۔ بھمبر و راجوری۔۔بانہال

چھوڈ دو ۔۔چھوڈ دو ۔ویشنو دیوی و شیو گھپا
چھوڈ دو چھوڈ دو ۔ نیلم و شاردہ۔و اٹھمقام
چھوڈدو ۔۔ چھوڈ دو ۔ہمارا سرینگر و لداخ و کرگل

سب کچھ چھوڈنا پڑے گا ؟ ہماری ریاست ہے یہ

ہمیں مذہب ۔علاقے اور فرقے کی بنیاد پر تم نہیں بانٹ سکتے ہو؟
چھوڈ دو ۔۔ چھوڈدو ۔۔ چھوڈ ہی دو ۔۔ ہمارا وطن چھوڈ دو ۔

ایسا نہ ہو کہ تم چھوڈنے کے لایق بھی نہ رہو؟ کیونکہ امن سے نہ سہی ؟ جنگ تو تم “بیوقوفوں ” نے کرنی تو ہے ؟ پھر چھوڈنے کے لایق بھی نہیں رہو گے ؟

چھوڈ دو ۔۔ جبری ناطے و غلامی کے رشتے توڑ دو ۔چھوڑ دو ۔۔جموں کشمیر چھوڑ دو!!






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *