Main Menu

کھوئيرٹہ: سيری پُل بارے احتجاجی ريلی پر پوليس کا دھاوا، ايک پوليس اہلکار سميت درجنوں افراد زخمی

Spread the love


کھوئيرٹہ (پونچھ ٹائمز) پاکستانی زيرِ انتظام کشمير کے ضلع کوٹلی کی تحصيل کھوئيرٹہ ميں پوليس کا پُل کی تعمير بارے کئے جانے والے احتجاج کے دوران مظاہرين پر دھاوا، جسکے نتيجے ميں ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق ايک پوليس اہلکار سميت بارہ افراد زخمی ہو گۓ۔

تفصيلات کے مطابق يونين کونسل سيری ميں “سيری پُل بناؤ کميٹی” کی جانب سے گزشتہ کافی عرصے سے سيری پُل کے لئے کاوشيں جاری ہيں۔ کميٹی کی جانب سے گزشتہ روز آج بروز منگل احتجاج کا اعلان کيا گيا تھا۔

سيری پُل بناؤ کميٹی کے اعلان کے مطابق احتجاجی ريلی نکالی گئ جسکی وجہ سے روڈ ٹريفک کے لئے بند ہو گيا۔ عينک شائدين کے مطابق پاکستان آرمی کی ايک گاڑی بھی اس احتجاجی ريلی کی وجہ سے روک لی گئ اور اُسے گزرنے بارے بات چيت کے دوران مظاہرين کا کہنا تھا کہ جس طرح باقی گاڑياں روک دی گئ ہيں اسی طرح پاکستان فوج کی گاڑی کو بھی رُکنا ہو گا۔ پاکستان فوج کے ساتھ بھی باقی عوام کی طرح کا رويہ اپنانے يعنی باقی گاڑيوں کی طرح فوجی گاڑی کو بھی روکنے پر پوليس نے مظاہرين پر دھاوا بول ديا اور تشدد شروع کر ديا۔
عينک شاہدين کا يہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے فوج کے خوف سے عوام پر تشدد شروع کيا ورنہ ہم پُرامن احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرے ميں پيپلزپارٹی ، پی ٹی آئ ، آزادی پسند و ديگر جماعتوں کی مقامی ليڈرشپ بھی موجود تھی۔ ابھی تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پوليس اہلکار سمیت بارہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر ليا گيا ہے تاہم مظاہرين ميں اس بارے شديد غم و غُصہ پايا جاتا ہے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *