Main Menu

سردار مير اکبر کا رويہ افسوسناک ، اوورسيز کشميريوں سے فوراً معافی مانگيں، بدزبانی کی بجاۓ رياست ميں معاشی نظام بنائيں، اوورسيز کميونٹی

Spread the love

اسلام آباد (ويب ڈيسک) وزير جنگلات و فشريز سردار مير اکبر خان کے دورانِ تقرير غير شائستہ گفتگو اوورسيز کشميريوں کے بارے ميں بدزبانی پر دُنيا بھر ميں موجود کشميری سوشل ميڈيا پر سراپا احتجاج ہيں۔ کشمير کميونٹی کے نمائندوں نے مختلف سوشل ميڈيا پليٹ فارمز پہ جاری اپنے بيانات ميں کہا ہے کہ وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان اوورسیز کمیونٹی سے معافی مانگیں۔ بيان ميں قطر سے رفاقت بیگ ، فیصل رفیق، عبدالمجید بٹ، یواےای سردار شبیر مغل، اسد بيگ ، نعمان اشرف ، سردار وحيد خان، نزاکت حسین، جہانگیر سلیم، سعودی عرب سے شاہد عالم ، کامران مغل، اسد اللہ بیگ،مسقط سے شاہد خان ، عمران لطیف و ديگر نے وزير جنگلات کے اس رويے کی شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ انکی بدتميزی کمينے پن کی انتہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسيز کميونٹی کے خلاف بدزبانی کرنے کی بجاۓ رياست ميں معاشی نظام بنانے کی اوقات رکھتے۔ آپ عوامی خدمتگار ہيں اور اُسکی تنخواہ ملتی ہے سڑکيں اپنے باپ کے گھر سے نہيں دیتے بلکہ عوامی فنڈز سے بنتيں ہيں اور عوامی ملکيت ہيں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے خواجہ رتنوئی کے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران جو زبان استعمال کی جس میں وزیر موصوف نے بیرون ملک حق حلال کی محنت مزدوری کرنے والوں کے بارے میں غیر شائستہ غیر پارلیمانی اور غیر معزز زبان استعمال کی جس پر بیرون ملک مقیم محنت کش طبقہ سراپا احتجاج ہے اوورسیز کمیونٹی نے آج مختلف ممالک سے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سردار میراکبر کے اس رویے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میر اکبر خان بھول رہا ہے تعلیم و تربیت سے لے اسمبلی تک کے اخراجات میں ان کے بھائی سردار منور خان کی خون پسینے کی کمائی شامل ہے اور سردار منور خان نے بھی اپنی زندگی عرب کے صحراؤں میں مزدوری کرتے بسر کی الحمداللہ ہمیں فخر ہے ہم محنت مزدوری کرتے ہیں حق حلال کماتے ہیں ہم کرپشن چور بازاری اور منافقانہ رویوں سے محفوظ ہیں دیار غیر میں مقیم لوگوں نے کہا ہم میر اکبر خان کو بتانے چاہتے ہیں آپ کی عیاشیاں آپ کی تنخواہ آپ کا پروٹوکول آپ کا یہ سٹیٹس ہم لوگوں کی مزدوری والے پیسوں اور ٹیکسوں کی بدولت ہی قائم ہے وزیر کا کیا کام سڑک نالی پائپ کھمبا تقسیم کرے اس کے لئے ساری دنیا میں بلدیاتی نظام اور ادارے موجود ہیں لیکن آپ لوگوں نے اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے لئے پچھلے 23 سالوں سے بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی آپ کو گوارہ نہیں شرم کریں اور اپنے طرز عمل پر غور فرمائے آپ کیا خدمت کریں گے عوامی نمائندے ایسے ہوتے ہیں جو کرپشن کی نشاندہی پر غصے سے پاگل ہو کر عوامی اجتماعات میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنا شروع کر دے ہم فوری اور غیر مشروط معافی کا مطالبہ کرتے ہیں ورنہ سردار میر اکبر خان کا ہر سٹیج پر ہر جگہ پیچھا کریں گے۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *