Main Menu

آزادی و ترقی پسند رہنماؤں کا اجلاس، رياستی تقسيم کی سازشوں، لُوٹ گھسوٹ کی پُرزور مذمت، پی اين اے کا کردار تاريخی ہو گا

Spread the love


راولپنڈی (نمائندہ پونچھ ٹائمز ) جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے آزادی پسند و ترقی پسند پارٹیوں کے رہنماوں کا ایک مشترکہ اجلاس راولپنڈی میں منعقد یوا۔اجلاس میں نام نہاد آزادکشمیر کی براے نام آزادی کو ختم کر کے اسے پاکستان میں ضم کرنے کے منصوبے، آزاد کشمیر کی حکومت کو بائی پاس کرتے ہوے کوہالہ سمیت دیگر بجلی کے پروجیکٹس کی تعمیر اور آزادکشمیر کے قدرتی وسائل کی بلا کسی روک ٹوک کے لوٹ کھسوٹ کی بھرپور الفاظ میں مزمت کرتے ہوے ایک بھرپور عوامی مزاحمتی تحریک کے آغاز کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا۔ اجلاس میں پروفیسر ایم آر کے خلیق،یاسین انجم،راجہ حبیب الرحمن ،آزاد قادری،کامریڈ مدثر محبوب ،عمر اخلاص اور نثار شاہ و ديگر نے شرکت کی۔
نثار شاہ ایڈوکیٹ کی جانب سے جاری تفصيلات ميں کہا گيا ہے کہ اجلاس میں کہا گیا کہ 5 اگست 2019 کے انڈین اقدام نے پاکستان اور چین کے لیے راستہ ہموار کر دیا ہے کہ وہ اپنے زیر قبضہ علاقوں کی رہی سہی متنازعہ حثیت ختم کر کہ ان علاقوں کو اپنے اندر ضم کردیں۔
لداخ میں ہونے والی موجودہ لڑائی۔آزاد کشمیر کے ایکٹ میں مجوزہ چودھویں ترمیم کی تجویز اور گلگت بلتستان کو پاکستان کا براے راست حصہ بناے کے تمام منصوبے دراصل ریاست جموں کشمیر کی مستقل بندر بانٹ کا منصوبہ ہے جسے ریاست جموں کشمیر کے عوام تسلیم کرنے کیلیے تیار نہیں ہیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ گزشتہ 73 سال سے جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے۔جموں کشمیر کے عوام کو مزہب اور جہاد کے نام پر استعمال کر کہ گاجر مولی کی طرح کٹوا کر بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ اب اپنے معاشی اور علاقائی مفادات کا تحفظ کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

سید علی گیلانی سچ بولیں اور قوم سے معافی مانگیں کہ انھوں نے مذہب کے نام پر دوسرے ملک کے پراکسی مفادات کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کروایا اور جموں کشمیر کے عوام کے درمیان مزہنی منافرت کی راہ ہموار کی۔

ان رہنماوں نے کہا کہ وہ وقت آگیا ہے کہ تاریخ نے تمام تر سچ کھول کر سامنے رکھ دئیے ہیں ۔اب وقت کی ضرورت ہے کہ جموں کشمیر کے عوام حوش کے ناخن لیں اور اپنی جہدوجہد کو نیے سرے سے درست خطوط پر استوار کریں اور منظم ہو جائیں۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہماری کوششیں جاری رہنگی اور بہت جلد جہدوجہد آگے بڑھانے کیلیے عملی واضح اقدامات کا اعلان کیا جاے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ابھی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔منظم جہدوجہد کیلیے مشاورت کا یہ عمل تمام ریاستی سیاسی پارٹیوں تک بڑھایا جائیگا۔مقامی سطح پر منعقد ہونے والا یہ اجلاس پی ۔این ۔اے سے توقعات کا اظہار کرتا ہے کہ وہ اس صورتحال میں اپنا تاریخی رول ادا کرئیگا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *