Main Menu

کمشنر تہذيب النساء کے خلاف سازشيں کرنے والے جلد بے نقاب ہونگے، سيد حسنين کاظمی

Spread the love


پاکستانی زير انتظام کشمير کے حلقہ نمبر پانچ کے سابق اميد وار اسمبلی سيد حسنين کاظمی نے کہا ہے کہ مائيں بہنيں سب کی سانجھی ہوتېں ہيں لیکن افسوس ہم کتنے گر جاتے ہیں۔
جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کا کیا مقصد ہے ۔کچھ ہفتے پہلے کھرا سچ فیک آئی ڈی بنا کر پی ٹی آئی کے ایک شخص کی پوسٹ پرمجھے بکواس لکھے گے اور وہ پھر اکاونٹ ڈی ایکٹو کر دیا گیا ۔ اکاونٹ کی معلومات میں نے حاصل کر لی لیکن بیرون ملک ہونے کی وجہ سے کاروائی ممکن نہیں انشاءاللہ پاکستان پہنچتے اس کو اس کے اصلی باپ کا شناختی کارڈ حوالے کروں گا ۔فیک آئی ڈی بنا کر کسی کو گالم گلوچ کون لوگ کرتے ہیں وہ آپ سب جانتے ہیں ان کا خاندانی پس منظر کیا ہوتا ہے ایسے فیک آئی ڈی بنا کر ایک خاندانی انتہائی ایماندار عزت دار خاتون سرکاری افسر کی تذلیل کی جا رہی ہے۔

یقیناً وزیراعظم انسان ہیں فرشتہ نہیں لیکن یہ بھونڈی ترین کوشش ہے کے کوئی خاتون سرکاری افسر اگر وزیر اعظم کو رابطہ کرے تو وزیراعظم کی مخالفت میں اس کی عزت کا کچرا بھی کیا جائے اور پھر ایسی گفتگو اچھالی جائے جو کہ بالکل اخلاقیات کے دائرے میں ہو۔ سيد حسنين کاظمی کی جانب سے جاری بيان ميں کہا گيا ہے کہ پردے کے پیچھے چھپے عناصر اپنا گریبان بھی پہلے دیکھ لیں جو سیاسی مخالفت، ذاتی مفاد کی خاطر ایک خاتون کو بنا وجہ رگڑ رہے ہیں.
آزاد کشمیر کی ناجائز بلدیہ میں بہت کچھ ہوتا ہے اور بہت سارا مواد بھی بہت سارے راز جاننے والوں کے پاس ہے اگر وہ کھلنا شروع ہو گیا تو باقی کچھ نہیں بچے گا۔

راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف اگر سنجیبدہ نوعیت کا مواد جس کے پاس ہو وہ ضرور پبلک ہونا چاہیے اور اس پر وزیراعظم کا احتساب بھی ہونا چاہیئے لیکن خاتون افسر کو رگڑا کس لیے؟
کسے نہیں کہ معلوم اسی وزیراعظم ہاؤس میں خواتین کی عزتیں لٹتی رہیں آج بھی کہاں کیا ہوتا ہے وہ بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے. پردہ نشین اور ان کے حواری جن کے کہنے پر یہ بھونڈا پن کر رہے ہیں وہ کسی کے سگے نہیں کل ان کا بھی بہت کچھ نکل آئے گا صرف وقت بدلنے کی دیر ہے. عزت زلت اللہ کے ہاتھ میں ہے اتنے مت گر جاو سیاست میں مقابلہ نہ کر سکو زات پر اٹیک کرو ۔اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے میں کمشنر مظفرآباد تہذیب النساء صاحبہ کے ساتھ ہوں اور ان کے خلاف سازش کرنے والے بہت جلد بے نقاب ہونگے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *