Main Menu

ٹيکساس: کشمير بچاؤ يسين ملک بچاؤ مہم بارے سردار انور کی صحافيوں و سول سوسائٹی کو بريفنگ

Spread the love

رياست جموں کشمير کا مسئلہ کوئ زمينی يا مذہبی تنازعہ نہيں بلکہ رياستی عوام کی قومی آزادی کا مسئلہ ہے

کشمير بچاؤ يسين ملک بچاؤ مہم کا مقصد اقوامِ عالم کو رياستی عوام کے حالات سے آگاہ کرنا ہے

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

امريکی رياست ٹيکساس کے شہر دلاس ميں کشمير بچاؤ يسين ملک بچاؤ مہم کے سلسلے ميں جموں کشمير لبريشن فرنٹ سياسی شعبہ کے سابق سربراہ سردار انور ایڈووکيٹ نے صحافيوں و سول سوسائٹی کو بريفنگ دی۔ اس بريفنگ ميں امتياز احمد، نعيم شريف، سجاد اصغر ، سردار منظور خان اور راجہ مظفر بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ جموں کشمير لبريشن فرنٹ سياسی شعبہ کے سابق سربراہ سردار انور ایڈووکيٹ کا کہنا تھا کہ رياست جموں کشمير ناقابلِ تقسيم وحدت ہے اور لاکھوں کشميری عوام کی قربانياں رائيگاں نہيں جائيں گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تحریک آزادی کشمیر کے ترجمان اور اس وقت بھارت کی تہاڑ جیل میں پابند سلاسل عظيم مزاحمت کار اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمين یاسین ملک کی زندگی کو شديد خطرات لاحق ہيں مودی حکومت يسين ملک کے ساتھ ذاتی دشمنی پر اُتر آئ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رياستی تقسيم کسی قيمت قبول نہيں اور اگر پاکستان و ہندوستان نے ايسی گھناؤنی کوشش کی تو تيسری عالمی جنگ چھڑنے کے خطرات لاحق ہيں۔ سردار انور ايڈووکيٹ کا کہنا تھا کہ کشمير بچاؤ يسن ملک بچاؤ مہم کے دوسرے حصے ميں پاکستان اور ہندوستان کے سفارتخانوں ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظيموں کے دفاتر کے سامنے احتجاجات اور تادمِ مرگ بھوک ہڑتاليں بھی کی جا سکتی ہيں۔ رياست جموں کشمير کی تقسيم کسی قيمت پر قبول نہيں کرينگے۔ انہوں نے کہا کہ save kashmir…save yasin Malik کےسلسلے میں انسانی حقوق کی تنظیموں ، صحافیوں اور تھینک ٹینکس سے رابطے کر کے عالمی سطح پر مہم چلائيں گے۔ کشمير بچاؤ يسين ملک بچاؤ مہم کا مقصد رياست کے مسئلے کو اجاگر کرنا و انسانی حقوق کی عالمی تنظيموں کو رياستی حالات سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبول بٹ کو بھی شہيد کر کے اور اُنکا جسدِ خاکی بھی قيد کر کے تحريک ختم کرنے کی کوشش کی تھی مگر آج بھارت ديکھ لے کہ رياست جموں کشمير کی ہر ماں کی گود ميں مقبول بٹ پيدا ہو چُکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رياستی تقسيم کے بارے ميں ہندوستان اور پاکستان کے حکمران ايک ہی پيج پر ہيں رياستی تقسيم کا عمل دونوں کی مفاہمت و مشاورت سے ہو رہا ہے جسے رياستی عوام کسی قيمت قبول نہيں کرينگے۔ انہوں نے مزيد کہا کہ کشمير بچاؤ يسين ملک بچاؤ مہم عالمی اداروں کی آنکھيں کھولنے کی بھرپور کوشش کرے گی اور ہم رياست جموں کشمير کی قومی آزادی، خود مختاری و غير طبقاتی سماج کے قيام تک جدوجہد جاری رکھيں گے۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *