Main Menu

نوجوان انقلابی رہنما کامريڈ امجد شاہسوار حرکتِ قلب بند ہونے سے ملائشيا ميں انتقال کر گۓ، ہر آنکھ اشک بار

Spread the love

پونچھ ٹائمز رپورٹ

جموں کشمير نيشنل اسٹوڈنٹس فيڈريشن کے سابق مرکزی صدر کامريڈ امجد شاہسوار گزشتہ روز ملائشيا ميں انتقال کر گۓ ہيں۔ انکی موت کی خبر پھيلتے ہی سوشل ميڈیا پر ہر مکتبہ فکر کے فرد کی جانب سے انتہائ رنج و غم کا اظہار ديکھنے کو مل رہا ہے۔ ملائشيا ميں موجود کامريڈ امجد شاہسوار کے دوستوں سے رابطے پر معلوم ہوا کہ لاش کا پوسٹمارٹم کيا جا چُکا ہے اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق انکی موت ہارٹ اٹيک سے واقع ہوئ۔ پوسٹمارٹم رپورٹ ملنے کے بعد وطن واپسی کے انتظامات شروع کئے جا چُکے ہيں۔

ادھر پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں اور پاکستان و دُنيا بھر ميں موجود انقلابی و ترقی پسند سوچ کے حامل افراد کامریڈ امجد شاہسوار کی اچانک موت پہ صدمے سے دو چار ہيں۔

کامريڈ امجد نے اپنی زندگی انقلابی نظريات کی آبياری ميں صرف کی ہے اور پچھلے کافی سالوں سے ملائشيا ميں مقيم تھے۔ انقلابی اور ترقی پسند نظریات رکھنے والے لوگ اس وقت کامريڈ امجد کی موت کو پوری دُنيا کے محنت کشوں کا نقصان قرار دے رہے ہيں۔ يہ امر انتہائ تکليف دہ ہے کہ رياست جموں کشمير کے شہری اپنی رياست ميں کسی بھی قسم کا معاشی ڈھانچہ نہ ہونے کی وجہ سے ہجرت پر مجبور ہيں اور اسی کشمکش ميں انقلابی نوجوان رہنما کامريڈ امجد شاہسوار بھی اپنی زندگی کا چراغ گُل کر چُکے۔

اب ديکھنا يہ ہے کہ ايسے انقلابی نوجوانوں کی موت رياستی عوام کا کسی طور رويہ بدلنے ميں معاون ثابت ہو گی جس کے نتيجے ميں رياستی عوام اپنے انسانی حقوق کے کئے اُٹھيں گے يا بيرون ممالک سے اپنے پياروں کے تابوت وصولنے اور خاموشی پہ ہئ اکتفا کريں گے۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *