Main Menu

کريمہ بلوچ کا قتل انسانی حقوق کی آوازوں پہ شب خون ہے، بربريت امن نہيں لا سکتی، حبيب الرحمٰن

Spread the love

ظلم کے خلاف جدوجہد رُک نہيں سکتی، يہ اغوا اور قتل کينڈين حکومت پہ سواليہ نشان ہے

پونچھ ٹائمز

جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان اور سينئر رہنما حبيب الرحمن نے کريمہ بلوچ کے قتل پر شديد ردعمل کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ کريمہ بلوچ کا قتل انسانی حقوق کی آوازوں پر شب خون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف جدوجہد ايسے ہتھکنڈوں سے روکی نہيں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بربريت کبھی امن نہيں لا سکتی۔امن لانے کے لئے انسانوں کے انسانی و قومی حقوق تسليم کرنا ہونگے۔ کريمہ کا قتل انسانی حقوق کی جدوجہد کے ابواب بند نہيں کر سکتا۔ تفصيلات کے مطابق بلوچستان نيشنل مومنٹ کی رہنما اور بلوچستان اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن بی ايس او آزاد کی سابق چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ کی ٹورنٹو کینڈا سے لاش ملی ہے۔ وہ کل لاپتہ ہو گئی تھی۔ مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ کريمہ بلوچ پاکستانی لاپتہ کئے جانے والے افراد اور بلوچستان کے حقوق کی بات کرتيں تھيں۔ اس واقعے پر بی اين ايم نے چاليس روزہ سوگ کا اعلان کيا ہے۔ ياد رہے اپنے ايک خطاب ميں کريمہ بلوچ نے کينڈين حکومت پر تنقيد بھی کی تھی کہ وہ بلوچ عوام کی نسل کُشی کرنے والے پاکستانی افسران کو يہاں پناہ اور سہوليات دے رہے ہيں۔

اُنکا کہنا تھا کہ جو بھی اس وقت پاکستانی رياست کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہے وہ بلوچ عوام کی نسل کُشی ميں برابر کا شريک ہے۔ تاہم اس بارے ميں مزيد تفصيلات نہ مل سکيں کہ اُنہيں کس طرح اغوا کيا گيا اور کب اور کہاں قتل کيا گيا اور انکے پيچھے کينيڈا ميں کونسی قوتيں تھيں۔ اس بارے ميں مزيد تفصيلات آنا باقی ہيں۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *