کنٹرول لائن فائرنگ کی مذمت، پاک بھارت بارڈر بارڈر کھيل ميں کشميريوں کی نسل کُشی بند کريں، پيپلز نيشنل الائنس
رياستی عوام بھی انسان ہيں اور زندہ رہنے کا حق رکھتے ہيں، کنٹرول لائن کے علاقوں ميں زندگی اجيرن بنا دی گئ، جنيد احمد ، شاہد اختر
عوام کو بينکر بنا کر دينے کا مطالبہ رکھنے والے امن کا مطالبہ کيوں نہيں کرتے؟ پاک و ہند کی سرحدوں پر مٹھائياں تقسيم ہوتی ہيں اور یہاں خون کی ہولی کيوں؟ زاہد افضل، وحيد خان، الياس
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
پيپلز نيشنل الائنس متحدہ عرب امارات نے کنٹرول لائن پر کی جانيوالی فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہوۓ ہوۓ کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت بارڈر بارڈر کھيل ميں کشميری عوام کی نسل کُشی بند کريں۔ پيپلز نيشنل الائنس متحدہ عرب امارات کے ترجمان کی جانب سے جاری بيان ميں پيپلز نيشنل الائنس متحدہ عرب امارات کے چيئرمين سردار جنید احمد ، آرگنائزر شاہد اختر ، سيکرٹری ماليات زاہد افضل،معاون سيکرٹری ماليات خان الیاس ، کامريڈ وحيد خان، وسيم حيدر، شکيل اسلم و ديگر رئنماؤں کا کہنا تھا کہ رياست جموں کشمير کے عوام بھی انسان ہيں اور زندہ رہنے کا حق رکھتے ہيں۔ کنٹرول لائن کے علاقوں ميں زندگی اجيرن بنا دی گئ ہے۔ رئنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی اپنی سرحدوں پر تو مٹھائیاں تقسيم ہوتی ہيں۔ صبح شام جھنڈے اتارنے اور لہرانے کی تقريبات ميں دھماليں ڈالی جاتی ہيں ، تحفے تحائف کا تبادلہ ہوتا ہے۔ مگر يہاں رياست جموں کشمير ميں خون کی ہولی کھيلی جاتی ہے، آخر کيوں؟ کيا رياست جموں کشمير کے شہری انسان نہيں؟ کيا ہميں زندہ رہنے کا حق نہيں؟۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آر پار دونوں طرف سے رياستی عوام کا قتل عام بند کيا جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بينکر بنا کر دينے کا مطالبہ کرنے والے عقل کے اندھے امن کے قيام اور غير ملکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کيوں نہيں کرتے؟ رئنماؤں کا مزيد کہنا تھا کہ پيپلز نيشنل الائنس رياستی عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوۓ رياست جموں کشمير کی قومی آزادی و مکمل خودمختاری تک جدوجہد جاری رکھے گا۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More