ڈرگ مافیا اور باغ کی زندہ لاشیں؛ تحرير: دانش طارق
چند روز قبل باغ کے ایک معصوم بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی جسمیں وہ واضح طور پر اپنے ساتھ ہونے والا پورا واقعہ بتاتا ہے کیسے اسے ڈرگ کی سپلائی کیلئے استعمال کیا گیا اور کیسے اسکو چرس اور ہیرؤین پلائی گئی اور وہ چند افراد کے نام بھی لیتا ہے لیکن ابھی تک اس خبیث گروہ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی –
باغ کے وزراء ، ممبر اسمبلی ، اپوزیشن جماعتیں ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ، انجمن تاجران ، علماء ، وکلاء ، این-جی-اوز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں؟
کیا وہ مافیا اتنا تگڑا ہے کے کسی کے منہ سے ایک لفظ تک نہیں نکلتا یا اجتماعی طور پر ہم زندہ لاشیں بن چکے ہیں؟
اگر کوئی زندہ معاشرہ ہوتا ابھی تک ان مجرموں کو بھی لگ پتہ جاتا کے انھوں نے ایک غریب اور بے بس گھرانے کے بچے کیساتھ یہ کھیلواڑ نہیں کیا بلکہ اجتماعی طور پر معاشرے کی عزت پر ہاتھ ڈالا ہے .
سردار میر اکبر صاحب راجہ مشتاق منہاس صاحب اور عبدالرشید ترابی صاحب باغ میں ڈرگ مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لیں اور ان مجرموں کو کیفرِکردار تک پہنچاہیں ۔ عوام آپکے عملی اقدام کی منتظر ہے
باغ کے نوجوانو ! ڈرگ مافیا کےخلاف اگٹھے ہو جاؤ وگرنہ اس مافیا سے کسی کا بھی بھائی ، بہن، بیٹا محفوظ نہیں رہئے گا –
کسی دور میں باغ کے نوجوان ایسے گروہ کو پھینٹی بھی لگایا کرتے تھے لیکن معذرت کیساتھ اب سب ہی زندہ لاشیں لگ رہی ہیں۔
Related News
میں نیشنل ازم پہ کاربند کیوں ہوں ؟ (تشدد و عدم تشدد ) تحریر مہر جان
Spread the love“مسلح جدوجہد دشمن کو زیادہ تکلیف پہنچاتی ہے” (بابا مری) کبھی کبھی ایساRead More
عملی اور نظریاتی رجحان انسانی ارتقاء میں کتنا کارگر – کوہ زاد
Spread the loveانسان کا نظریاتی ہونا ایک بہت ہی عمدہ اور اعلی اور بہت ہیRead More