رياست جموں کشمير کا مسئلہ کسی شخص يا جماعت کا نہيں، اتحاد کی بجاۓ تقسيمی عوام سے غداری ہے، جے کے پی اين پی امارات
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ رياست جموں کشمير کا مسئلہ کسی شخص يا جماعت کا نہيں بلکہ پوری قوم کی قومی آزادی کا مسئلہ ہے اس لیے متحد ہو کر جدوجہد کی جاۓ۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی عرب امارات کے سيکرٹری نشرو اشاعت کامريڈ وحيد خان کی جانب سے اخبارات کو جاری بيان ميں کہا گيا ہے کہ آزادی پسندوں کی تقسيم در تقسيمی قابض قوتوں کی مدد ہے اور اسطرح سے رياست جموں کشمير کی قومی آزادی سے غداری کا ارتکاب کيا جا رہا ہے۔ ہوش کے ناخن لئے جائيں ورنہ تاريخ کبھی معاف نہيں کرے گی۔ بيان ميں کہا گيا کہ ايک ہی مقصد کے لئے علحيدہ علحيدہ تحريکيں سيدھی سادھی عوام کو کنفيوز اور تقسيم کرنے کا معاملہ ہے اور سیدھی سادھی کاسہ ليسی ہے۔ اسطرح سے رياست جموں کشمير کی قومی آزادی کو دفن کرنے کی سازش ہے۔ بيان ميں کہا گيا کہ رياست جموں کشمير ناقابلِ تقسيم وحدت ہے اور اسکا اتحاد ہر صورت قائم رکھا جاۓ گا مگر ہمارے چند نام نہاد قوم پرست اور آزادی پسند رہنما قابضين کی ايماء پر عوام کو مسلسل تقسيم در تقسيم کرنے ميں مصروف ہيں تاکہ عوام کو قومی آزادی کی تحريک سے بدظن کر کے مايوسی کے اندھيروں ميں دھکيلا جاۓ۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی سائنسی نظريات پر يقين رکھتی ہے اور عوامی طاقت پر بھروسہ کرتی ہے۔ ہم اسليے بار بار اتحاد کی بات کر رہے ہيں چونکہ يہ ہم سب کی مشترکہ لڑائ ہے اور اسے جيتنے کے لئے ہميں متحد ہو کر ہی لڑنا پڑے گا۔ الگ الگ تحريکوں کو قطعی طور پر کوئ نتیجہ نہيں ماسواۓ عوام کو مايوس کرنے کے۔ ضروری ہے کہ وقت کی نزاکت کو سمجھا جاۓ اور مشترکہ جدوجہد کی جاۓ۔ بيان ميں مزيد کہا گيا ہے کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی رياست جموں کشمير کی قومی آزادی اور سوشلسٹ سماج کے قيام تک جدوجہد جاری رکھے گی اور کاسہ ليسوں اور غداروں کو معاف نہيں کرے گی۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More