Main Menu

چین والوں کا سوال یا دعوی، مال مفت دل بے رحم ؛ تحرير: رحيم خان

Spread the love

٥ اگست ٢٠١٩ کے بعد چین کا لداخ پر دعوی ایسا لگتا ہے جیسے وہ کہہ رہا ہو کہ جب پاکستان بھارت نے بندوق کی طاقت سے ایک کمزور ملک کو اپنے قبضے میں رکھا ہوا ہے ۔ جس کے لئے دونوں ملک نہ تو عالمی قوانین کا احترام کرتے ہیں اور نہ بنیادی انسانی حقوق کا اور نہ ہی اخلاقی قدروں کا۔ تو پھر مجھے کون روک سکتا ہے اس ملک کے کسی حصے پر قبضہ کرنے سے؟ جب اس ملک کی سرحدیں مجھ سے بھی ملتی ہیں, جب یہ ایک ملک کو ملک نہیں رہنے دے رہے تو مجھ سے کون اور کیوں سوال کر سکتا ہے,؟ جب یہ بھارت اور پاکستان کے لئے مفت کا مال ہے تو میرا دل بے رحم کیوں نہ ہو؟
جب بندوق ہی دلیل ہے تو میری بندوق تو دونوں سے طاقتور ہے۔ اگر کل چین گلگت پر اپنے ملک کے تحفظ کے نام پر دعوی کر دے تو کوئی کیا کر سکتا ہے ؟ کیونکہ ہمارے ملک جموں کشمیر پر بھارت پاکستان کا دعوی اور حق جتانا بلکل جھوٹ ہے کیونکہ یہ دونوں ملک عملی طور پر جموں کشمیر کی آزادی کی بحالی کے وعدے سے پیچھے ہٹے ہوے ہیں۔
بھارت پاکستان تو اپنی طاقت سے ایک ملک پر قابض ہیں جس پر 1947 سے پہلے ان کا کوئی دعوی نہیں تھا اس کے بعد ان کا قبضہ اور دعوی صرف طاقت کی بنیاد پر ہے اس لئے پاکستان بھارت قابض ہو سکتے ہیں تو چین کیوں نہیں ؟ یہ میرا نہیں چین والوں کا سوال ہو گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *