پہاڑی زبان تاریخ کے اورق سے ؛تحرير : الياس خالد
پہاڑی زبان اپنی دیگر قریبی لہجوں پوٹھوہاری پہاڑی ،گوجری، ہندکو کی طرح پندرہ سو قبل مسیح پراگرت سنسکرت جو عوام الناس میں رائج چلی آرہی ہے اور کلاسیکل سنسکرت جو قندھار ٹیکسلا یعنی موجودہ پوٹھوہار میں سرکاری طور پر رائج تھی یہ انڈس سولائیزیشن کا حصہ ہے سندھی اور گجراتی بھی صوتی حوالوں سے پراگرت سنسکرت کا حصہ ہے۔فی زمانہ یہی صوتی لہجہ آزاد کشمیر کے ضلع میرپور ،کوٹلی بھمبر اور باغ ،راول کوٹ اور پیر پنجال کی پوری پٹی کے دونوں اطراف پاکستان اور بھارت کے زیر کنٹرول جموں کشمیر کے مغربی علاقے پیر پنجال میں چھ مختلف لہجوں میں بولی جاتی ہے ہندکو ، ڈھونڈی ،پونچھی، ڈوگری اور میرپوری گوجری بولی جاتی ہے قدیم آبادکاروں آریہ نسل کا ہی ایک لہجہ ہیں پنجابی زبان سے ملتی جلتی ہے پنجابی زبان بولنے والا اسے سمجھ سکتا ہے اور پہاڑی زبان بولنے والا پنجابی سمجھ سکتا ہے گوجری زبان بھی اس سے ملتی جلتی ہے۔ زبان کا ماضی اِس قدر تابناک بھی رہا ہوگا۔ یہ حقیقت ہے کہ اِس زبان نے کئی دانشور، بہادر، قلم کار اور شاعر پیدا کئے۔ اِس کے بولنے والے کئی حکمرانوں نے برصغیر کے مختلف خطوں پر اپنی حکمرانی کے جوہر دکھائے۔اس زبان کے عروج کا سنہرا دور مہاراجہ اشوک سے شروع ہوتا ہے اسی نے سرکاری طور پر کلاسیکل اور آپ عوام میں رائج فراغت سنسکرت کو قندہار اور ٹیکسلا یعنی پوٹھوہار میں راہج کیا تھا بعد کے مشہور حکمران راجہ پورس کے درباروں کی زبان پہاڑی تھی۔ اِس کے علاوہ کشمیر پر جن بادشاہوں نے حکمرانی کی اُن میں سے سلطان مظفر خان، ہیبت خان، محمود خان، حسین خان، زبردست خان اور شیر احمد خان کے عہد کی سرکاری اور درباری زبان بھی پہاڑی رہی ہے۔ جموں کشمیر کے ڈوگرا حکمرانوں کی مادری زبان بھی پہاڑی ہی تھی۔
سرحدی لکیروں سے ماورا ہو کر دیکھا جائے تو پیر پنچال کے نچلے علاقوں (جن میں آزاد کشمیر، جہلم، ہزارہ اور مری تک کے علاقے شامل ہیں) سے لے کر ہماچل پردیش کے بالائی علاقوں، اتراکھنڈ کے علاقے گڑہوال اور نیپال تک کے وسیع خطے میں پہاڑی زبان بولی جاتی ہے۔ لسانیات کے ماہرین نے پہاڑی زبان کو تین بڑی شاخوں میں تقسیم کیا ہے۔مشرقی پہاڑی پہاڑی زبان کی یہ شاخ نیپال میں بولی جاتی ہے۔ اِس کو مقامی لوگ ’’خشورہ‘‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ وسطی پہاڑی پہاڑی زبان کی یہ شاخ اتراکھنڈ میں بولی جاتی ہے، وہاں اِس کو گُڑ والی اور کومونی کہا جاتا ہے۔ مغربی پہاڑی یہ پہاڑی زبان کی تیسری شاخ ہے، جو بھارتی ریاست ہماچل پردیش، جموں ڈویژن، آزاد کشمیر، سطح مرتفع پوٹھوہار، مری، ہزارہ اور پشاور میں لہجوں کے فرق سے بولی جاتی ہے۔
پہاڑی زبان کی قدامت کا اندازہ اِس سے لگایا جاسکتا ہے کہ شمالی ہند میں تحریر ہونے والی پہلی کتاب ’’بھرت کتھا‘‘ پہاڑی میں لکھی گئی تھی۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق پہاڑی زبان برصغیر کی قدیم ترین زبانوں میں سے ایک ہے جس کی جائے پیدائش قدیم گندھارا کی سرزمین ہے، جس کو خطہ دردستان کہا جاتا تھا۔ یہ خطہ دریائے سندھ سے جہلم کے درمیان پھیلا ہوا ہے، اِس خطہ زمین میں لہجوں کے فرق کے ساتھ ہمیشہ پہاڑی ہی بولی جاتی رہی ہے، جس کو آج کئی دیگر ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے، جیسے پارمی، پونچھی ،ہندکو، ڈوگری، پوٹھوہاری وغیرہ۔
علم لسانیات کی رو سے پہاڑی زبان کو ہند آریائی زبانوں کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔ صدیوں سے انسان کے رابطے کا وسیلہ بننے والی اِس زبان میں آج سنسکرت، ہندی، اُردو، فارسی، عربی، ترکی، راجستھانی، ہریانوی، گجراتی اور کشمیری زبانوں کے الفاظ شامل ہوچکے ہیں۔ جہاں تک رسم الخط کا تعلق ہے تو مختلف زمانوں اور مختلف علاقوں میں اِس کے رسم الخط بھی مختلف رہے ہیں۔ جیسے ٹاکری، دیوناگری اور شاردالپی کے علاوہ شاہ مکھی اور گرومکھی رسم الخط میں لکھی جاتی رہی ہے۔
آج مغربی پہاڑی کا رسم الخط مذہب کی بنیاد پر تقسیم ہوچکا ہے۔ ہماچل پردیش اور جموں کے ہندو اِسے دیونا گری رسم الخط میں لکھتے ہیں۔ ہماچل پردیش کے زیریں علاقوں کے سکھ اِس کو گرومکھی رسم الخط جبکہ جموں، پیر پنجال اور پاکستان میں رہنے والے مسلمان اسے عربی رسم الخط میں لکھتے ہیں۔
پہاڑی زبان کی مشرقی اور وسطیٰ شاخیں تو وقت کے ساتھ ساتھ خوب ترقی کررہی ہیں۔ نیپال اور ہندوستان میں اِس زبان میں ادب تخلیق ہورہا ہے۔ ان کا اپنا معیاری رسم الخط تیار ہوچکا ہے، اِس زبان کی اپنی ایک الگ فلم انڈسٹری موجود ہے۔ ابتدائی تعلیم سے لے کر یونیورسٹیوں میں اِس زبان کی تدریس ہورہی ہے۔
ہماچل پردیش میں بولی جانے والی مغربی پہاڑی (جسے مہاشو پہاڑی کہا جاتا ہے) اور جموں کے ہندو اکثریت کے علاقوں میں بولی جانے والی پہاڑی (جو ڈوگری کہلاتی ہے) نے بھی گزشتہ نصف صدی کے دوران تدریس، ادب اور فلم و ٹی ول ڈراموں کے حوالے سے خاصی ترقی کی ہے، لیکن صد افسوس کہ آج آزاد کشمیر کے 96 فیصد حصے اور مقبوضہ جموں کشمیر کے لاکھوں انسانوں کے علاوہ پوٹھوہار اور کوہ مری میں بسنے والے لاکھوں انسانوں کی مادری بولی صرف بول چال تک محدود ہوکر رہ گئی ہے، بلکہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اِس کے وجود کو سنگین خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ اگرچہ انفرادی طور پر کچھ کوششیں کی جارہی ہیں، لیکن سرکاری سطح پر اِسے بہت بُری طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں پہاڑی زبان بولنے والوں کی نئی نسل اپنی مادری بولی بولنے اور سمجھنے سے بھی قاصر ہے۔
Related News
میں نیشنل ازم پہ کاربند کیوں ہوں ؟ (تشدد و عدم تشدد ) تحریر مہر جان
Spread the love“مسلح جدوجہد دشمن کو زیادہ تکلیف پہنچاتی ہے” (بابا مری) کبھی کبھی ایساRead More
عملی اور نظریاتی رجحان انسانی ارتقاء میں کتنا کارگر – کوہ زاد
Spread the loveانسان کا نظریاتی ہونا ایک بہت ہی عمدہ اور اعلی اور بہت ہیRead More