Main Menu

Chief Editor

 

عوامی جہدوجہد رنگ لے آئی ؛حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ؛ مذاکرات کامیاب

راولاکوٹ- سرکٹ ہاؤس عوامی جہدوجہد رنگ لے آئی ؛حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ؛ مذاکرات کامیاب ۔ راولاکوٹ: حکومتی نمائندوں اور آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ۔ مذاکرات درج ذیل شرائط کی بنیاد پر کامیاب ہوئے ۔1. 15ویں آئینی ترمیم کا بل اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ ۔2. ٹورازم ایکٹ اتھارٹی نہ بنانے کا فیصلہ ۔3. تمام اسیران کو آج کی تاریخ میں غیر مشروط رہا کیا جاۓ گا ۔4. آٹے کی سبسڈی اور بجلی بلات پر کمیٹی تشکیل دیRead More


وزیر امور کشمیر واسرائے ہند نہ بنیں۔ بیرسٹر حمید باشانی

ہ ایک مایوس کن پریس کانفرنس تھی۔ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر امور کشمیر قمر زمان قائرہ نے آزاد کشمیر کے دارالحکمومت مظفر آباد میں ایک پریس کانفرنس کی۔ یہ پریس کانفنرس آزاد کشمیر کے ایکٹ انیس سو چوہتر میں مجوزہ پندرہویں ترمیم کے تناظر میں ہوئی تھی۔ قمر زمان قائرہ ایک بھلے مانس آدمی ہیں۔ کئی لوگ ان کو انسان دوست اور دانشور قسم کا آدمی سمجھتے ہیں۔ اس لیے کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ قائرہ صاحب اس موضوع پر عوام کے خدشات دور کریں گے۔ تحفظات اور ابہامRead More


راجہ انور کے کالمز کا مجموعہ بازگشت پرویز فتح (لیڈز-برطانیہ)

ترقی پسند ادیب و صحافی ہو، یا پھر انقلابی کارکن، معاشرے میں پائے جانے والے تشدد، دنگا فساد، آمرانہ سوچ، جبراً اطاعت، سیاسی قبضے، سماجی استحصال، انسانی برائیوں اور کمزوریوں کو دیکھے گا، تو خاموش نہیں رہ پائے گا۔ اس کے خون میں حرارت بھی پیدا ہو گی اور جذبات بھی بھڑکیں گے، اگر لکھاری ہوا تو اس کے قلم میں جنبش بھی آئے گی۔ راجہ محمد انور بھی ہماری دھرتی کے ایک ایسے ہی منفرد سپوت ہیں، جو ایک ترقی پسند ادیب بھی ہیں، کالم نو یس صحافی بھی،Read More


حرف انکار، ضمیر اور آزاد عدالت۔ بیرسٹر حمید باشانی

ہمارا ایک سب سے بڑا مسئلہ “کنفیوژن” ہے۔ دنیا کے ہر بڑے مسئلے پر ہمارے ہاں کنفیوژن پا یا جاتا ہے۔ اس کنفیوژن کا شکار صرف عوام ہی نہیں، بلکہ دانش ور ، حکمران اشرافیہ، اکیڈمیا، سکا لرز اور لیڈرز بھی ہیں۔ اس کنفیوژن کی بے شمار مثالیں ہیں۔ ایک بڑی مثال سیکو لرازم ہے۔ دنیا بھر کے جمہوری ممالک اور بڑی زبانوں کی ڈکشنرییوں میں اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ سیکو لرازم کا مطلب مذہبی رواداری ہے، اور انصاف کا بنیادی تقاضہ یہ ہے کہ ایکRead More


حکمران اشرافیہ اور انسانی حقوق کا سوال۔ بیرسٹر حمید باشانی

اکستان میں انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کا سوال بڑا پیچیدہ ہے۔ اس باب میں صرف انسانی حقوق کے علم برداروں اور صحافیوں کو ہی شکایات نہیں، بلکہ بسا اوقات خود وہ لوگ بھی شکوہ کرتے نظر آتے، جو مقبول سیاست دان ہیں، اور ان کا شمار حکمران اشرافیہ میں ہوتا ہے۔ یہ وہ لوگ جب وہ بر سر اقتدار ہوتے ہیں، تو ان کو پاکستان دنیا کا آزاد ترین ملک نظر آتا ہے، جس میں ہر شخص کو اظہار رائے سمیت تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں۔ سابقہ حکم رانوںRead More


احمد نظامی مظلوم، محکوم اور پسے ہوئے طبقات کی آواز تھے

بری، 3 جون ۔ (رپورٹ: پرویز فتح) ۔ احمد نظامی مظلوم، محکوم اور پسے ہوئے طبقات کی آواز تھے۔ وہ برطانیہ اور پاکستان میں کسانوں اور مزدوروں کو منظم کر کے ترقی پسند جمہوری معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں رہے۔ وہ رنگ، نسل، مذہب اور فرقےکی تفریق ختم کر کے سماج برابری اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ اپنے عہد طالب علمی میں ترقی پسند نظریات اپنائے اور اپنے آخری سانس تک اُس پر کاربند رہے۔ بری، گریٹر مانچسٹر کی نو منتخب میئرRead More


برطانیہ میں جرنلسٹس ایوارڈ تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ

دُنیا بھر میں تارکینِ وطن کو اپنی شناخت، زبان، کلچر اور ثقافت جیسے چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔ نئے ملک میں آباد ہونے کے بعد وہاں کی زبان کو سمجھنا تو اپنے سروائیول یا بقا کے لیے مجبوری بن جاتا ہے، البتہ نئے ملک کی تہذیب، کلچر، ثقافت اور مذہبی رسم و رواج کو اپنانا بڑا کٹھن اور اور دیر پا عمل ہوتا ہے۔ بعض کمیونٹیز، بالخصوص پڑھے لکھے گھرانوں میں یہ عمل قدرے آسان ہوتا ہے اور اُن کے بچے تعلیمی اداروں کے اندر اور ورکنگ ماحول میں آسانیRead More


امریکہ میں پھیلتی انتہاپسندی اور سوشل میڈیا بیرسٹر حمید بھاشانی

سوشل میڈیا ایک تحفہ ہے، جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بے آواز لوگوں کی توانا آواز بنتا جا رہا ہے۔ یہ ایک عظیم نعمت ہے۔ لیکن بعض حالات میں یہ نعمت ایسے خوفناک نتائج دے رہی ہے، جس کی توقع کوئی نہیں کر رہا تھا۔ یہ حالات وہ ہیں، جن میں سوشل میڈیا دائیں بازوں کی انتہا پسندی کے ہاتھ میں ایک طاقتور ہتھیار بن کر سامنے آیا ہے۔ ایسا صرف پاکستان میں ہی نہیں ہوا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بنیاد پرستی، انتہا پسندی اور رجعتRead More


پاکستان میں امن کی کوششوں کی کامیابی کے امکانات تاریک ہیں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک رپورٹ نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حوالے سے پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات کے بارے میں یاد دہانی کرواتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں جاری امن کی کوششوں کی کامیابی کے امکانات تاریک ہیں۔رپورٹ کے مطابق 1988 کی سالانہ رپورٹ میں طالبان سینکشن کمیٹی کی نگراں ٹیم نے مطلع کیا ہے کہ ٹی ٹی پی افغان طالبان کے ساتھ منسلک ہے۔انہوں نے وضاحت دی کہ گزشتہ سال غنی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد گروپ مستفید ہواRead More


ایمان مزاری کیخلاف پاکستانی فوج نے ایف آئی آر درج کرا دی

پاکستان کی فوج نے جمعے کے روز معروف وکیل اورانسانی حقوق کارکن ایمان حاضر مزاری کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ایمان مزاری پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کی بیٹی ہیں۔اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں فوج کے ایڈووکیٹ جنرل (جی ایچ کیو میں فوج کے قانونی شعبے) کی طرف سے کروائی گئی ہے۔ایمان مزاری نے اپنی وکیل زینب جنجوعہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایک ہزار روپے کے مچلکوںRead More