Main Menu

ایران میں 26 مظاہرین کو پھانسی کا سامنا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

Spread the love

نسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 16 دسمبر جمعے کے روز شائع ہونے والے اپنے ایک خط میں ایران سےا مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظاہرین کو پھانسی دینے کا سلسلہ ختم کرے۔
اس مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ 11 افراد کو پہلے ہی موت کی سزا سنائی جا چکی ہے جبکہ مزید 15 پر اسی طرح کے جرائم کا الزام ہے جس کے تحت انہیں پھانسی کی سزا ہو سکتی ہے۔
ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے مظاہرین میں سے اب تک کم از کم دو نوجوانوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔ جمعے کے روز بھی سیستان بلوچستان میں سینکڑوں مظاہرین کو سڑکوں پر نکلتے دیکھا گیا اور اس طرح ایران میں جاری مظاہرے اب چوتھے مہینے میں داخل ہو چکے ہیں۔
ایمنسٹی نے ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایجائی کے نام لکھے گئے اپنے مکتوب میں کہا، ”ان تمام 26 افراد کو ایسی منصفانہ عدالتی سماعت کا موقع نہیں دیا گیا، جس میں مناسب دفاع کے حقوق، اپنی پسند کے وکلاء تک رسائی، بے گناہی ثابت کرنے، خاموش رہنے اور ایک منصفانہ عدالتی کارروائی جیسے دیگر حقوق شامل ہیں۔”۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *