Main Menu

( آذاد) جموں کشمیر و گلگت بلتستان پر اسلام آباد کے حکمرانوں کا قبضہ ہے۔ ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ چیئرمین جموں کشمیر پی این پی /پی این اے

Spread the love

ریاست جموں کشمیر کے تینوں منقسم حصے ایک کی طرع کی غلامی۔ بدحالی۔ پسماندگی کا شکار ہیں۔( آذاد) جموں کشمیر و گلگت بلتستان پر اسلام آباد کے حکمرانوں کا قبضہ ہے جبکہ بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر پر دہلی سرکار  نے جبری قبضہ جما رکھا ہے یوں ھمارے قدرتی و معدنی اور افرادی وسائل کی لوٹ کھسوٹ پاکستانی بالادست طبقہ جبکہ بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر کے تمام وسائل کی لوٹ مار اور عوام کا استحصال بھارتی بالا دست ٹولہ کر رہا ہے اسلیئے پچھلے 74 سالہ غلط سمت کو درست کرتے ہوئے جو جسکا غلام ہے اسے اسکے خلاف جدوجہد منظم و مربوط کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار چیرمین پی۔ این۔ اے۔ ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ نے پلندری میں     لبریشن فرنٹ کے کنونشن سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اج پیش کی گئی قراردادوں سے پتہ چلتا ھیکہ لبریشن فرنٹ کی قیادت نے ماضی کی نسبت آج تحریک کی نوک پلک سنوارتے ہوئے بہتر موقف اختیار کیا ہے۔ دہلی و اسلام آباد کے حکمرانوں کی سازشوں و گٹھ جوڑ کا مقابلہ کرنے کیلئے ریاست کی مکمل آزادی کی داعی اور ریاست کی تقسیم کے خلاف سیاسی زعما کو معمولی اختلافات و رنجشیں ختم کرتے ہوئے آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہو گا۔  

انہوں نے مزید کہا کہ انکے پروگرام کی خوش آئند بات یہ ھیکہ اکثریت نوجوانوں کی ہے اور دنیا بھر کی قومی آزادی کی تحریکوں و انقلابات میں نوجوانوں نے ہی ھمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے یقینا جموں کشمیر کی آزادی و انقلاب میں بھی نوجوان ہی ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ چیرمین نے مزید کہا کہ پہلی عالمی جنگ جو 1914 میں شروع اور 1918 میں سلطنت عثمانیہ کو تہس نہس کرنے پر اختتام پذیر ہوئی تقریبا دو درجن ریاستوں نے آزادی حاصل کر لی اور اقوام متحدہ کے ممبران ممالک میں 61 ایسے ممالک ہیں جو 1918 سے قبل سلطنت عثمانیہ کا حصہ تھیں ایسے ہی دوسری جنگ عظیم جب 1945 میں خاتمہ ہوا تو آدھی دنیا پر حکمرانی کرنی والی ریاست برطانیہ بھی سکڑ کر 88 ہزار مربع میل رہ گئ تھی قوموں نے جنگوں میں الجھے تباہ حال قابض و غاصب ممالک سے گلو خلاصی کی اور آزاد ہو کر اقوام متحدہ میں اپنا جھنڈا لہرا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جنوبی ایشیا کا پورا خطہ مسلہ جموں کشمیر۔ افغانستان اور سی پیک کی وجہ سے آتش فشاں بن چکا ہے خوفناک و تباہ کن جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں جو مستقبل قریب میں بہت بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہونگے ایسے حالات میں ھم اگر اپنی تحریک کی سمت کا درست تعین کرتے ہوئے عوامی طاقت کو اس سے جوڑ پاتے ہیں تو جموں کشمیر کے عوام بھی آذادی کے حصول میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا جموں کشمیر کے عوام کی آزادی کی جدوجہد بھارت و پاکستان کے محنت کش عوام کی جدوجہد سے جڑی ہوئ ہے اور ان دونوں ممالک کے کروڑوں عوام کی حقیقی و سچی آزادی کا راستہ بھی جموں کشمیر کی آزادی کے پی راستہ سے گزرتا ہے۔ چیرمین نے کامیاب کنونشن کروانے پر ڈاکٹر توقیر گیلانی اور انکی تمام تنظیم کو مبارکباد پیش کی۔






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *