پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر(آزاد کشمیر) میں کٹھ پتلی انتظامیہ کے وزراء کو محکمے الاٹ کر دیئے گئے
مطفرآباد : پاکستان کی قائم کردہ ازاد کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کے وزراؑ کو محکمے تفویض کر دیئے گئے 25 جولائی کو جعلی انتخابات جس میں صرف ان ہی لوگوں کو حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھ جو پاکستان کی فوج اور حکومت کے نامزدہ کردہ تھے جبکہ آزاد پسند افراد اور جماعتوں پر ان اتخابات میں حصہ لینے پر پابندی تھی اور ہے۔ واضح رہے کہ ان انتخابات میں پاکستان کے وزراؑ اور فوجی افسران پر بڑے پیمانے پر رشوت لیکر ٹکٹ دینے کی خبریں زبان زد عام ہیں اور آئی ایس آئی کا ایک برگیڈیئر رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ نئی کٹھ پتلی کابینہ کی تفصیلات درج ذیل ہے۔
تنویر الیاس کو وزارت ہاوسنگ، سیاحت، انڈسٹریز، صنعت و حرفت و داخلہ ،اظہر صادق تعمیرات عامہ، چوہدری ارشد وزیر برقیات، علی شان سونی خوراک، ظفر ملک ،تعلیم کالجز، چوہدری اخلاق مال، انصر ابدالی، صحت، میر اکبر خان ،زراعت، بیگم شاہدہ صغیر سماجی بہبود، ترقی نسواں، سردار محمد حسین بہبود آبادی، فہیم اختر ربانی اطلاعات، قانون و پارلیمانی امور، خواجہ فاروق بلدیات، چوہدری رشید ،پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ، دیوان چغتائی تعلیم سکولز و ٹیوٹا، اکمل سرگالہ جنگلات، ماجد خان خزانہ، جبکہ اکبر ابراہیم مشیر بحالیات، چوہدری مقبول مشیر ولڈ لائف، فشریز و جیل خانہ جات، معاون خصوصی چوہدری اقبال آئی ٹی اور حافظ حامد رضا کو اوقا ف و مذہبی امور کے محکمے دیئے گئے ہیں۔
Related News
توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق
Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بلوچ قومی تحریک اور بلوچ و پختون عوام پر ریاستی جبر پر آگہی نشستیں۔ رپورٹ
Spread the loveجموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ برانچ کے زیر اہتمام ضلعی دفتر اورRead More