Main Menu

Saturday, August 28th, 2021

 

افغانستان میں بلوچ پناہ گزین موت اور زندگی کی کشمکش میں ہیں،بی ایس او آزاد

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں گذشتہ دنوں افغان طالبان کی جانب سے افغانستان میں بلوچ پناہ گزینوں کے گھروں پر قبضے کو نہایت ہی تشویشناک صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ پناہ گزینوں کے زندگیوں کو لاحق خطرات اور عالمی اداروں کی خاموشی نہایت ہی تشویشناک ہے۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں اتحادی فورسز کی انخلا کے باعث جہاں افغانستان میں ایک غیر یقینی کیفیت چھائی ہوئی ہے جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندے ملک چھوڑنے پر مجبورRead More


پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر(آزاد کشمیر) میں کٹھ پتلی انتظامیہ کے وزراء کو محکمے الاٹ کر دیئے گئے

مطفرآباد : پاکستان کی قائم کردہ ازاد کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کے وزراؑ کو محکمے تفویض کر دیئے گئے 25 جولائی کو جعلی انتخابات جس میں صرف ان ہی لوگوں کو حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھ جو پاکستان کی فوج اور حکومت کے نامزدہ کردہ تھے جبکہ آزاد پسند افراد اور جماعتوں پر ان اتخابات میں حصہ لینے پر پابندی تھی اور ہے۔ واضح رہے کہ ان انتخابات میں پاکستان کے وزراؑ اور فوجی افسران پر بڑے پیمانے پر رشوت لیکر ٹکٹ دینے کی خبریں زبان زدRead More


جموں کشمیر ویمن راٸیٹس آرگناٸزیشن کی کنویننگ کمیٹی تشکیل دے دی گٸی

باغ) جموں کشمیر ویمن راٸیٹس آرگناٸزیشن کی کنویننگ کمیٹی تشکیل دے دی گٸی۔ کمیٹی ممبران نے خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔ کنویننگ کمیٹی 90 دن کے اندر تنظیم کا باقاعدہ کنونشن کروائے گی۔ کنویننگ کمیٹی مندرجہ ذیل عہدیداران پر مشتمل ہے۔ کنوینیر: سمیعہ حنیف ۔ سیکرٹری: امبرین نور۔ آرگنائزر: مہوش ۔ سیکرٹری نشریات: رابعہ رفیق ۔ سیکرٹری تربیت: بینش۔ سیکرٹری مالیات: سدرہ