Main Menu

محکمہ برقيات کی غفلت، لائن مين لقمہ اجل بن گيا، عوام کا احتجاج جاری ، ايس ڈی اور کی گرفتاری کا مطالبہ

Spread the love

تاروں کی زر ميں آکر گاڑی سڑک کے کنارے ديوار سے ٹکرا گئ، برقيات کے سينئر افسران کو معطل کرنے کا مطالبہ

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے کوہالہ (مناسہ) کے مقام پر محمکہ برقیات کے ذمہ داران کی نااہلی کی وجہ سے سہراب عباسی نامی لائن مين لقمہ اجل بن گيا۔

تفصيلات کے مطابق محکمہ برقيات کا لائن مين سہراب عباسی مناسہ کے مقام پر سڑک کے کنارے ٹرانسميشن لائن پر کام کر رہا تھا۔ بجلی کی تاريں سڑک پر گری ہوئيں تھيں جبکہ کسی بھی طرح کے کوئ حفاظتی اقدامات موجود نہيں تھے۔ سڑک پر نہ کوئ رکاؤٹ رکھی گئ تھی نہ کوئ پوليس اہلکار تھا اور نہ ہی کوئ سائن بورڈ آويزاں کيا گيا تھا جس سے سڑک استعمال کرنے والے افراد اور گاڑيوں کو پتہ چل سکے کہ يہاں محکمہ برقيات کا عملہ کام کر رہا ہے۔

محکمہ برقيات کی غفلت کا يہ پہلا موقع نہيں ہے اس طرح کی غفلت کے بے شمار مواقعوں پہ قيمتی جانيں ضائع ہو چُکی ہيں مگر کبھی بھی محکمہ برقيات کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائ نہيں کی گئ۔

کوہالہ مناسہ کے مقام پر جہاں يہ حادثہ پيش آيا يہ مين شاہراہ ہے اور گاڑيوں کی رفتار 60-80 کلو ميٹر فی گھنٹی ہوتی ہے۔ عينی شاہدين کا کہنا تھا کہ مین شاہراہ پر گاڑی کی رفتار تیز ہی ہوتی ہے لیکن تاریں سڑک پہ گرا کر سڑک کے اوپر بغیر پہرے اور سائن بورڈ اویزاں کئے بنا مرمتی کا یہ خطرناک عمل ایڈمنسٹریشن کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اور اب محکمہ برقيات کے ذمہ داران اپنی نااہلی و غفلت چھپانے کے لئے گاڑی کے ايکسيڈنٹ کا بہانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ گاڑی کو حادثہ محکمہ برقیات کی جانب سے سڑک پر براہ گئ تاروں کی وجہ سے پیش آيا۔

اس واقعے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد عوام علاقہ نے سڑک بند کر کے احتجاج شروع کر ديا ہے۔ مظاہرين کا کہنا ہے کہ ايس ڈی او کو فی الفور گرفتار کيا جاۓ اور ديگر سينئر افسران کو فی الفور معطل کيا جاۓ۔ مظاہرين کا کہنا تھا کہ محکمہ برقیات کے چھوٹے ملازمین کی حادثاتی اموات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ خاندان سے کسی دوسرے کو ملازمت دے کر قصور وار آفیسران کو بچانے کی منطق سمجھ سے بالا ہے۔

کوہالہ: محکمہ برقيات کی غفلت سے پيش آنے والے حادثے ميں ملوث گاڑی کی تصوير

پونچھ ٹائمز نمائندے نے محکمہ برقيات کے ذمہ داران سے رابطے کی کوشش کی مگر اس بارے ميں کسی بھی قسم کی معلومات دينے سے معذرت کر دی۔ تاہم اس ضمن ميں مزيد تفصيلات آنا باقی ہيں۔ اب ديکھنا يہ ہے کہ حکام محکمہ برقيات کی اس غفلت کا کيا نوٹس ليتے ہيں۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *