Main Menu

دھيرکوٹ پہاڑی تودہ گرنے والا حادثہ انتہائ افسوسناک ، خاندانوں سے تعزيت کا اظہار کرتے ہيں، خالد کشميری

Spread the love

حکومت اب آنکھيں کھولے اور سڑکوں کو قتل گاہ کی بجاۓ سفر کے ليے محفوظ بناۓ يہ رياست کی ذمہ داری ہے

ہم ہر سال سڑک کے حادثوں ميں سينکڑوں جانيں کھو رہے ہيں ، حکومت فی الفور اقدامات کرے، صحافيوں سے گفتگو

پونچھ ٹائمز

جموں کشمير لبريشن فرنٹ گلف زون کے سابق صدر خالد کشميری نے پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے دھيرکوٹ پہاڑی تودہ سڑک پر گرنے والے حادثے ميں انسانی جانوں کے ضياع پر شديد رنج و غم کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ يہ انتہائ افسوسناک حادثہ ہے اور ہم وفات پانے والے افراد کے خاندانوں سے دلی تعزيت کا اظہار کرتے ہيں۔ گزشتہ روز صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوۓ خالد کشميری کا کہنا تھا کہ حکومت اب آنکھيں کھولے اور سڑکوں کو قتل گاہ کی بجاۓ سفر کے لئے محفوظ بناۓ ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال سڑک کے حادثوں ميں سينکڑوں جانيں کھو رہے ہيں اور بجاۓ ذمہ داران کو اپنی ذمہ داريوں کا احساس کرتے ہوۓ انسانی زندگياں بچانے کے لئے طے شُدہ کام کرنے کے ہر حادثے کو اللہ کی مرضی قرار دے کر جان چھڑائ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھی کوئ ذمہ دارياں ہيں اور يہ سارے ادارے عوامی خدمت کے عوض تنخواہيں اور مراعات لیتے ہيں۔ اب حکومت کو اپنی آنکھيں کھولنی چاہيں اور اپنی ذمہ داريوں کا احساس کرتے ہوۓ دئ الفور عمل کرے چونکہ عوام کی جان اور مال کا تحفظ حکومت و رياست کی بنيادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی غفلتوں کا خميزہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور عوام حکومت کو تنخواہ و مراعات دينے کے باوجود اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہيں۔ انہوں نے مزيد کہا کہ ہم دعاگو ہيں کہ اللہ پاک اس حادثے ميں مرنے والوں کی مغفرت فرماۓ اور خاندانوں کو صبرِ جميل عطا فرماۓ اور ساتھ ساتھ ہميں رياستی اداروں کو بھی اُنکی ذمہ داريوں کا احساس کروانا ہو گا۔






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *