Main Menu

يو اے ای: کشمير جرنلسٹ فورم کی تنظيمِ نو ، عابد چغتائی صدر ، رضوان اشرف جنرل سيکرٹری منتخب

Spread the love

عنصر شہزاد سينئر نائب صدر، فيصل بٹ نائب صدر، عابد فراز چيف آرگنائزر جبکہ رانا نصير چيئرمين مجلسِ عاملہ منتخب

قلم کی حُرمت ہمارا منشور، اعلی صحافتی کردار کی تعمير و کميونٹی مسائل کو بھرپور انداز ميں اجاگر کرينگے ، نو منتخب عہديداران

پونچھ ٹائمز

کشمير جرنلسٹ فورم عرب امارات کی تنظيمِ نو گزشتہ روز آرگنائزنگ کميٹی کی منعقدہ میٹنگ ميں فورم کے تمام ممبران کی مشاورت سے کی گئی جس ميں عابد چغتائی صدر جبکہ رضوان اشرف جنرل سيکرٹری منتخب ہوۓ۔ تفصيلات کے مطابق کشمير جرنلسٹ فورم کی آرگنائزنگ کميٹی کا اجلاس گزشتہ روز دبئی ميں منعقد کيا گيا اور تنظيمِ نو بارے فورم کے طے شُدہ اصولوں کے تحت تمام ممبران کی راۓ سے نئ تنظيم کی تشکيل کی گئی ۔ نئی تنظيم کے منتخب ہونے والے عہديداران ميں عابد چغتائی صدر، عنصر شہزاد عباسی سينئر نائب صدر، فيصل بٹ نائب صدر ، عابد فراز چيف آرگنائزر ، رضوان اشرف جنرل سيکرٹری، رانا نصير چيئرمين مجلسّ عاملہ ، ارشد ملک سيکرٹری اطلاعات و نشريات، ہارون بيگ سيکرٹری ماليات، سرفراز ترابی ڈپٹی جنرل سيکرٹری، انعام عباسی ڈپٹی آرگنائزر، رميض کاشر ڈپٹی سيکرٹری ماليات جبکہ آصف شاہین راٹھور، اکرم طاہر اور سردار امجد حسين کشمير جرنلسٹ فورم کی مجلسِ عاملہ کے ممبران منتخب ہوۓ۔ اخبارات کو جاری بيان ميں نئے منتخب ہونيوالے عہديداران کا کہنا تھا کہ وہ اعلیٰ صحافتی کردار کی تعمير اور (یو۔اے۔ای) موجود کميونٹی کے مسائل بہتر و بھرپور طريقے سے اجاگر کرنے ميں کوئی کسر نہيں اُٹھا رکھيں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے مسائل کو بھرپور طريقے سے اربابِ اختيار تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ کميونٹی ميں اتحاد و اتفاق اور عوامی رابطوں ميں بہتری کی بھرپور کوشش کرينگے اور زرد صحافت کا مکمل خاتمہ کريں گے۔

کشمير جرنلسٹ فورم کے نو منتخب عہديداران

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارا منشور قلم کی حُرمت کی پاسداری کرنا ہے اور ہم پوری ذمہ داری سے کہتے ہيں کہ قلم کی حُرمت پہ کوئی آنچ نہيں آنے دينگے۔ انہوں نے کہا کہ جانبداری صحافت کے لئے زہر قاتل ہے اور کسی طور پہ ايک صحافی کو زيب نہيں ديتا کہ وہ کسی بھی حالات ميں جانبداری کا مظاہرہ کرے۔ جانبداری سچائی کو چھپاتی ہے جبکہ معاشرے کی آنکھ اور رياست کا چوتھا ستون ہونے کے ناطے ايک صحافی کو ہر صورت غير جانبدار رہتے ہوئے اصل حقائق عوام اور اربابِ اختيار کے سامنے رکھنے چاہيے ۔

انہوں نے کہا کہ يہاں کشمير جرنلسٹ فورم آزادکشمير کے تمام اضلاع کے بہترين صحافيوں پر مشتمل پروفيشنل ٹيم ہے جو کسی صورت ميں قلم کی حُرمت پہ آنچ نہيں آنے دے گی اور ماضی کی طرح آئندہ بھی بہترين ٹيم ہونے کا ثبوت دے گی۔ انہوں نے مزيد کہا کہ کشمير جرنلسٹ فورم پوری ذمہ داری و وقار سے صحافتی فرائض سرانجام ديتے ہوۓ اپنے پيشے سے عملًا وفاداری کا اظہار کرے گی۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *