Main Menu

باغ: ويمن يونيورسٹی ميں کوئ کورونا کيس سامنے نہيں آيا، خبريں بے بنياد، کلاسيں شيڈيول کے مطابق جاری رہينگی، يونيورسٹی انتظاميہ

Spread the love

باغ، پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں قائم ويمن يونيورسٹی آف آزاد جموں کشمير کی انتظاميہ نے ویمن. یونیورسٹی کی ایک طالبہ کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی ترديد کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ويمن يونيورسٹی آف آزاد جموں کشمير رياست کی واحد يونيورسٹی ہے جس نے کورونا کے حالات ميں طالبات کو پورے حفاظتی انتظامات کے ساتھ آن کيمپس تعليم فراہم کر رہی ہے۔ يونيورسٹی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری پريس ريليز ميں يونيورسٹی انتظاميہ کا کہنا تھا کہ يونيورسٹی نے متعدد بار ڈسٹرکٹ ہيڈ کوارٹر ہسپتال باغ کے تعاون سے کورونا کے رينڈم ٹيسٹ کئے مگر کوئ بھی کورونا پازيٹو کيس سامنے نہيں آيا۔

انتظاميہ کا کہنا تھا کہ شعبہ انگريزی کی دو طالبات کو معمولی علامات ظاہر ہونے پر تين دن پہلے آئسوليٹ کر ديا گيا تھا۔ مذکورہ دونوں طالبات کا 23 فروری کو کورونا ٹيسٹ کيا گيا جو کہ منفی آيا۔ تاہم حفاظتی اقدامات کے طور پر متعلقہ شعبہ کے سربراہ نے طالبات کو 24 فروری کو گھر بھيج ديا تھا۔
انتظاميہ نے پريس ريليز ميں مزيد بتايا کہ سوشل ميڈيا پر طالبہ کے کورونا مثبت ہونے اور يہ کہ يونيورسٹی اور ہاسٹلوں ميں بھی مزيد کورونا مثبت کيسز ہيں جنہيں يونيورسٹی انتظاميہ دبانے کی کوشش کر رہی ہے جيسی خبروں ميں کسی قسم کی کوئ صداقت نہيں ہے۔

يونيورسٹی انتظاميہ کا کہنا تھا کہ سوشل ميڈيا پر ايسی خبروں کی گردش کا صرف ايک ہی مقصد ہے کہ طالبات آن لائن امتحانات کی طرف جانا چاہتی ہيں جسکے لئے اسطرح کے تاخيری حربے استعمال کئے جا رہے ہيں۔

باغ: ويمن يونيورسٹی انتظاميہ کی جانب سے جاری پريس ريليز کا عکس۔

 انتظاميہ کا کہنا تھا کہ يونيورسٹی پورے حفاظتی اقدامات کے ساتھ تعليمی سرگرمياں جاری رکھے ہوۓ ہے اور يونيورسٹی و ہاسٹل ميں کوئ بھی کورونا پازيٹو کيس نہيں ہے۔ ضلعی انتظاميہ ہر معاملے سے باخبر اور يونيورسٹی سے رابطے ميں ہے۔ پريس ريليز ميں مزيد کہا گيا ہے کہ يکم مارچ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے تعاون سے ايک بار پھر رينڈم کورونا ٹيسٹ کئے جائينگے ۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *