Main Menu

آزادکشمير: جماعت اول تا ہشتم کے امتحانات 15اپریل تا 03مئی 2021کے درمیان منعقد کیے جانے کا فیصلہ ، نوٹيفکيشن جاری

Spread the love

يہ فيصلہ کورونا حالات کے پيشِ نظر طلباء کے تعليمی حرج کو پورا کرنے کيليے کيا گيا، حکومتی فيصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر تاديبی کاروائ عمل ميں لائ جاۓ گی

مظفرآباد، پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سیکرٹریٹ مظفرآباد سے گزشتہ روز جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ رواں تعلیمی سال کے دوران کورونا وباء کے باعث تعلیمی ادارہ جات زیادہ عرصہ بند رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے نصاب کے مطابق طلباء طالبات کی تدریس مکمل نہ ہو سکی۔ طلباء کے اس تعلیمی حرج کو پورا کرنے کے لیے جماعت اول تا ہشتم کے امتحانات جو کہ مارچ 2021میں منعقد ہونے تھے کو 15اپریل تا 03مئی 2021کے درمیان منعقد کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے مورخہ 23فروری 2021کو اس حوالہ سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ البتہ شنید ہے کہ بعض پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات حکومتی فیصلہ کے مغائر گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی سالانہ امتحانات مطلوبہ تدریسی عمل مکمل کیے بغیر سابقہ شیڈول کے مطابق منعقد کروانا چاہتے ہیں جو حکومتی پالیسی سے مغائر ہوگا۔

پريس ريليز ميں مزيد بتايا گيا ہے کہ حکومت کی جانب سے متعین کردہ تواریخ سے پہلے امتحانات کا انعقاد کرنے سے انتظامی مسائل پیدا ہونگے۔ لہذا جملہ ادارہ جات (پبلک و پرائیویٹ) کو ہدایت کی جاتی ہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت اول تا ہشتم کے سالانہ امتحانات 15اپریل تا 03مئی 2021کے درمیان منعقد کیئے جائیں اور نئی کلاس 15مئی 2021سے کی جائے۔ حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں (پبلک /پرائیویٹ) کے خلاف تحت قواعد تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کی رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کے علاوہ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *