Main Menu

باغ: گنگا چوٹی پہ 3 روزہ ونٹر فيسٹيول کا انعقاد، سياحتی ميلے پر عوامی جوش و خروش

Spread the love

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ کے سياحتی مقام گنگا چوٹی پہ ونٹر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ گنگا چوٹی پر تاحال جاری تین روزہ سرمائی سیاحتی میلے کا آغاز دو روز قبل ہوا تھا۔ تفصيلات کے مطابق اس فيسٹيول کا انعقاد محکمہ سياحت اور ايک ايم ٹی بی سی نامی پرائيويٹ کمپنی کے اشتراک سے کيا گيا۔ ابتدائی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ سیاحت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت سمیت محکمہ سیاحت کے دیگر آفیسران اور ايم ٹی بی سے کے نمائندگان نے شرکت کی۔

سیکرٹری سیاحت آزاد کشمیر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ آزادکشمیر میں سیاحتی فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت آزاد کشمیر غیر ملکی سیاحوں کی آزاد کشمیر آمد اور ان کو بہتر سہولیات دینے کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر ایک پرامن خطہ ہے اور یہاں سیاحوں کے لیے کئی پرکشش اور خوبصورت مقامات موجود ہیں آزادکشمیر میں ٹورازم کوریڈور سے ریاست میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

مدحت شہزاد کا کہنا تھا کہ حکومت آزادکشمیر سیاحت کے حوالہ سے شعور اور آگہی کے لیے بھی جامع پروگرام پر عملدرآمدکر رہی ہے۔سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ ٹورازم کے فروغ کے لیے کمیونٹی بیسڈ پروگرام بھی شروع کر رہے ہیں تاکہ سیاحت کے فروغ میں مدد مل سکے۔ آزاد کشمیر میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیئے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر خوبصورت خطہ ہے اور سیاحوں کے لیے پرکشش جگہ ہے ۔سیکرٹری سیاحت نے کہا کےآزاد کشمیر میں ٹوارزم گالا ایڈوانچرٹوارزم کے فروغ سے سیاحت کی ترقی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

اس سرمائ ميلے ميں سنو کراس ونٹر جيپ ريلی کا بھی انعقاد کيا گيا جس ميں شرکت کے لئے بڑی تعداد ميں لوگوں نے شرکت کی۔ ياد رہے يہ گنگا چوٹی پر اس نوعيت کا پہلا فيسٹيول ہے اور اس کے بارے ميں مقامی افراد ميں بھی خاصی گرم جوشی ديکھنے کو ملی ہے۔

آزادکشمير و گلگت بلتستان بھر ميں سياحت کے لئے آج تک حکومتوں کی جانب سے سنجيدہ اقدامات ديکھنے کو نہيں ملے وگرنہ جنت نظير رياست کے يہ سارے علاقے خوبصورتی و سياحوں کی دلچسپی ميں اپنی مثال رکھتے ہيں۔ اب ديکھنا يہ ہے کہ حکومتی کردار کو مدنظر رکھتے ہوۓ عوام کس حد تک سياحتی شعور بيدار کرتے ہوۓ حکومت کو سياحت کی صنعت کو باضابطہ تعمير کرنے پر کتنا دباؤ ڈال سکے گی۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *