Main Menu

ہمايوں پاشا پہ تشدد و گرفتاری قابلِ مذمت، مذہبی رنگ دينا جہالت و سماج دشمنی کا عکاس ہے، پی اين پی

Spread the love

صفائ نصف ايمان کا ڈھنڈورا پيٹنے والے عملًا گندی کی حمائت کر کے عوام کے سامنے بے نقات ہو چُکے، وحيد خان، ظفر اقبال

انتظاميہ دورنگی چھوڑے ، مذہبی انتہاپسندی کو فروغ دينے کے نتائج سنگين ہوں گے، وقاص گيلانی، شازل مغل و ديگر

پونچھ ٹائمز

جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی متحدہ عرب امارات نے ميرپور ميں پوليس کی موجودگی ميں جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے رہنما ہمايوں پاشا پر شدت پسند افراد کی جانب سے تشدد اور بعد ازاں اُنکی گرفتاری پر شديد ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اُنکی گرفتاری و تشدد انتہائ مذمت کے قابل عمل ہے۔ اس معاملے کو مذہبی رنگ دينا جہالت و سماج دشمنی کا عکاس ہے۔ صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوۓ پيپلز نيشنل پارٹی کے برانچ سيکرٹری جنرل ظفر اقبال، سيکرٹری نشر و اشاعت کامريڈ وحيد خان، وقاص گيلانی، شازل مغل، اشفاق ہاشمی و ديگر کا کہنا تھا کہ صفائ نصف ايمان کا ڈھنڈورا پيٹنے والے عملًا گندگی کی حمائت کر کے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چُکے ہېں۔ انہوں نے کہا کہ ہمايوں پاشا اپنے شہر کو انسانوں کا شہر بنانے ميں ايک عرصے سے محوِ جدوجہد ہيں اور نہ صرف جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کا سرمايہ ہيں بلکہ پورے خطے کا سرمايہ ہيں۔ افسوس کہ اپنے شہر کو صاف رکھنے کی بجاۓ اکثريت شہر کو گندہ رکھنے کی خواہاں ہے اور شہر کو صاف کرنے کی بات کرنے والے کو گستاخ قرار دے رہی ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ميرپور انتظاميہ دورنگی چھوڑے اور مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دينا بند کرے۔ مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دينے کے سنگين نتائج ہونگے جسکی ذمہ دار انتظاميہ اور نام نہاد آزادکشمير کی حکومت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی انقلابی نظريات رکھتی ہے اور سائنسی سوشلزم پر يقين رکھتی ہے اور ہر قسم کے مذہبی عقائد و نظريات کی قدر کرتی ہے۔ يہاں المیہ يہ ہے کہ ہر کام گُستاخی کے زمرے ميں ڈال کر خود کو سماجی گندگيوں سے علحيدہ کرنے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے مگر اب ايسا نہيں چلے گا۔ انہوں نے مزيد کہا کہ انتظاميہ اس معاملے کو فی الفور کليئر کرے اور ہمايوں پاشا کو فی الفور رہا کرے ورنہ نتائج کی ذمہ دار ہو گی۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *