Main Menu

عوامی ايکشن کميٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت، عوامی آواز دبانے کی کوششيں بند کی جائيں، اوورسیز کميونٹی

Spread the love

کورونا کے ان حالات ميں حکومت عوام کو ريليف دينے کی بجاۓ مہنگائ کے بم گرا کر اپنی عوام دشمنی واضح کر رہی ہے، گرفتار افراد کو فی الفور رہا کيا جاۓ، عاطف کاظمی،  کبير احمد، سردار انور، عمر حيات

اپنا حق مانگنا جُرم نہيں، گرفتارياں عوامی حقوق کا راستہ نہيں روک سکتيں، عوام منظم ہو کر جدوجہد کريں، اقدس کاشر، صابر گل، ياسر نويد، ياسر کشميری، خالد نديم ، شاہد حسين و دیگر کا ردعمل

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں انتظامیہ کا عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج سے پہلے ہی کریک ڈاؤن شروع۔ باغ ، راولاکوٹ عوامی ايکشن کميٹی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر ليا گيا ہے۔ ان گرفتاريوں کے خلاف پوری دُنيا سے اوورسيز کشميريوں نے شديد ردعمل کا اظہار کيا ہے۔ اورسيز کميونٹی کے رہنماؤں سردار انور ایڈووکیٹ ، عمر حیات ، صابر گل خواجہ ، کبیر احمد، اقدس کاشر، یاسر نوید، یاسرکشمیری ، خالد ندیم کاشر ، شاہد حسین ، نعمان اشرف، اسد بيگ ، راجہ فيصل قدوس و دیگر نے ان گرفتاريوں کی بھرپور کی مذمت کرتے ہوۓ اُنکی فورا رہائ کا مطالبہ کيا ہے۔
تفصيلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پہ کل پونچھ بھر میں احتجاجی ہڑتال سے قبل ہئ انتظامیہ نے باغ ایکشن کمیٹی کے سرگرم رہنماؤں کو گرفتار کر ليا ہے جبکہ راولاکوٹ سے بھی ایکشن کمیٹی کے ممبران گرفتار کئیے گئے ہیں ۔ باغ سے عوامی رابطہ مہم کے دوران ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں ثاقب نعيم، الياس کشميری، عاشر شجاع ، عابد شاہين، سائرس خليل، ناصر قيوم و ديگر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ راولاکوٹ اناونسمنٹ کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے ممبران کو گرفتار جبکہ گاڑی اور ساونڈ سسٹم قبضے میں لے لیا ہے۔ اوورسيز کميونٹی کے رہنماؤں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام افراد کو فی الفور اور غیر مشروط رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اوورسيز کميونٹی انتظامیہ کی طرف سے کریک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور انتظامیہ کی طرف سے ایکشن کمیٹی کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پہ متحرک معروف کشمیری ٹوئٹر ٹیم جموں کشمیر وائسز نے ایکشن کمیٹی کے مطالبات کے حق میں ٹوئٹر پہ مہم شروع کر رکھی ہے کل 13 جنوری #13JanProtestAJK ہیش ٹیگ کے ساتھ دنیا بھر میں مقیم ٹوئٹر صارفین سے اس مہم کا حصہ بنے کی اپیل بھی کی ہے۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *