Main Menu

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the love

باغ، پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامی ايکشن کميٹی کے زير اہتمام گزشتہ روز عوام پر ڈھائ جانے والی پوليس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کيا گيا۔ مظاہرين نے پوليس گردی کو حکومتی ايماء پر بيان کرتے ہوۓ اسے بدترين رياستی دہشتگردی کہا ہے۔ مظاہرين نے ہاتھوں ميں ہلے کارڈز اٹھاۓ ہوۓ تھے اور حکومت کی پاليسيوں کے خلاف شديد نعرے بازی کر رہے تھے۔

گزشتہ روز آزادکشمير کے وزير اعظم باغ ميں ہی موجود تھے اور پرسوں شام سے ہی عوامی ايکشن کميٹی کے رہنماؤں کو پوليس نے گرفتار کرنا شروع کر ديا تھا۔ آٹے کی قيمتوں ميں اضافہ کے خلاف اور آٹے کی سبسڈی کی بحالی آزادکشمير ميں ان دنوں جاری عوامی ايکشن کميٹی کے احتجاجات کا مرکزی نقطہ ہيں۔ گزشتہ روز عوامی ايکشن کميٹی کی جانب سے دی جانے والی پونچھ ڈويژن بند کرنے والی کال پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور رياست ميں پاکستان سے داخل ہونے والے سارے راستے بند کر کے احتجاج کيا۔ احتجاجی مظاہرين پر پوليس کی جانب سے بربريت کا مظاہرہ کيا گيا جس کے نتيجے ميں مظاہرين مشتعل ہو گۓ تھے اور انہوں نے پوليس کے تشدد کے خلاف مزاحمت شروع کر دی تھی۔ آزادپتن انٹری پوائنٹ، سُدھنوتی و ديگر جگہوں پر پوليس کی جانب سے تشدد و فائرنگ کے نتيجے ميں متعدد افراد زخمی ہو گۓ تھے۔ مشتعل مظاہرين نے آزادپتن پوليس چوکی کو آگ لگا دی تھی اور پوليس کی ايک گاڑی بھی تباہ کر دی تھی۔ مظاہرين کا کہنا تھا کہ پوليس و حکومت عوامی خدمتگار ہيں اور رياست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہريوں کو بنيادی انسانی ضروريات و تحفظ فراہم کرے۔ بجاۓ عوام کو سہوليات دينے کے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھينا جا رہا ہے اور احتجاج کرنے پہ گولياں برسائ جاتی ہيں جو کہ کسی طور قابلِ قبول نہيں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق باغ ميں عوامی ايکشن کميٹی کے اراکين کا اجلاس جاری ہے جس ميں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔

راولاکوٹ اور دوسری جگہوں پر کل رات سے مظاہرين دھرنے دے کر بيٹھے ہوۓ ہيں اور اُنکا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات تسليم نہيں کر ليتی تب تک ہم احتجاجی دھرنا جاری رکھيں گے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *