Main Menu

کریمہ بلوچ کی شہادت ، بی اين ايم کا چالیس روزہ سوگ کا اعلان

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ کینیڈا میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والی بی این ایم رہنما اور بی ایس او آزاد کی سابق چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ کی شہادت بلوچ قوم اور قومی تحریک کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ بانک کریمہ کی موت سے ہم ایک ويژنری لیڈر اورقومی سیمبل سے محروم ہوچکے ہیں۔ اس عظیم نقصان کی تلافی صدیوں میں ناممکن ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بانک کریمہ بلوچ ایک دن سے لاپتہ تھیں۔ آج ان کی لاش کینیڈا میں ٹورنٹو کی پولیس کو ملی ہے۔ بلوچ نیشنل موومنٹ اپنے رہنما اوربی ایس او آزاد کے سابقہ چیئرپرسن اور قومی لیڈر بانک کریمہ بلوچ کی ناگہانی موت پر چالیس روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے اورتمام زونوں کوہدایت کی جاتی ہے کہ چالیس روز تک دیگرسرگرمیاں معطل کرکے سوگ منائیں۔

ترجمان نے کہا بانک کریمہ بلوچ نہ صرف پارٹی کے لیڈر اور بی ایس او کے سابقہ چیئرپرسن تھیں بلکہ بلوچ طلبا تنظیم کی تاریخ میں پہلی خاتون چیئرپرسن تھیں۔ انہوں نے اس وقت بی ایس او کی کمان سنبھالی جب پاکستانی بربریت اپنی انتہا کی جانب بڑھ رہی تھی۔ تنظیم کے وائس چیئرمین، چیئرمین، انفارمیشن سیکریٹری اور کابینہ کے دیگر ممبران ریاست کے ہاتھوں لاپتہ ہوچکے تھے۔ لیکن بلوچ قوم کے بہادر لیڈر نے ان مشکل حالات میں نہ صرف تنظیم کو بہترین حکمت عملی سے لیڈ کیا بلکہ پوری بلوچ قومی تحریک کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں اوربلوچ قومی تحریک میں خواتین کی بھرپورشمولیت کے لئے ان کی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانک کریمہ بلوچ اپنی جرات، بہادری اور سیاسی بصیرت کی بدولت بلوچ قوم سمیت دنیا کے دیگر مظلوم اورمحکوم قوموں کے لئے کے ہمیشہ ایک علامت کی حیثیت سے زندہ و جاوید رہے گی۔ انہوں نے اپنی قابلیت،کمٹمنٹ اور بہادری سے بلوچ قومی تحریک اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ ممتاز برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی کے سو بااثر خواتین کے فہرست میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئیں۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *