Main Menu

آٹے کی قيمتوں ميں اضافہ: شٹر ڈاؤن ہڑتال، سڑکيں بند، آزادکشمير کے عوام سراپاء احتجاج

Spread the love

رياست جموں کشمير متنازعہ علاقہ ہے، سبسڈی کی بجاۓ مہنگائ ميں اضافہ کيا جا رہا ہے

حکمران عوامی پيسوں پر عياشيوں ميں مصروف ، عوام اب استحصال پہ چُپ نہيں بيٹھيں گے ، مظاہرين

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں عوام مہنگائ، لوڈ شيڈنگ و ديگر کے خلاف باہر نکل آۓ۔ تفصيلات کے مطابق پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے مختلف علاقوں باغ ، راولاکوٹ ، منگ ، ہجیرہ ، تراڑکھل، عباسپور ، داتوٹ ، تھوراڑ اور ديگر جگہوں پر آج عوام سراپا احتجاج رہے۔
آزادکشمير حکومت نے ايک ہی مہينے ميں دوبار آٹے کی قيمتوں ميں اضافے کا نوٹيفکيشن جاری کيا جسکے بعد عوام سراپاء احتجاج ہيں۔
آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج آزادکشمير بھر میں شٹر ٹاؤن ہڑتال اور بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا ۔ عوام آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے سڑکوں پر ہیں لیکن حکمران طبقات کے کانوں تک جوں نہیں رینگتی ۔ مظاہرين کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پاکستانی زير انتظام جملہ علاقے بڑی مقدار ميں بجلی پيدا کرنے کے باوجود گھنٹوں لوڈ شيڈنگ کا شکار رہتے ہيں اور مجموعی طور پر عوام بنيادی انسانی ضرورتوں سے عملًا محروم ہيں۔
اشیاء و خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، لوڈ شیڈنگ، کورونا وبا کے نام پر پیدا کردہ لاقانونیت کے خلاف عوام اس وقت شدید اضطرابی کفیت سے دو چار ہیں ۔

آٹے کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف عوام باقاعدہ ایک تحریک کا آغاز کر چکے ہیں ۔ عوامی ایکشن کمیٹی باغ ، پونچھ ، متحدہ عوامی محاذ، عام آدمی اتحاد و ديگر کے زير اہتمام ہونيوالے آج احتجاج ميں عوام نے بڑے پيمانے پر شرکت کی۔ مظاہرين نے مختلف جگہوں پر ٹاہر جلا کر سڑکيں بند رکھتے ہوۓ اپنا احتجاج ريکارڈ کروايا جبکہ تاجران نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کئے رکھی۔ ان تمام علاقوں ميں ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند رہی۔ راولاکوٹ ميں ٹرانسپورٹ يونين مظاہرين کے ساتھ احتجاج ميں شامل رہی۔

آزادکشمير: مختلف علاقوں ميں مظاہروں کی تصويری جھلکياں

مظاہرين کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے آٹے کی قیمت کو کم نہ کیا تو آزاد کشمیر کے طول و عرض میں پھیلا عوام کا یہ سمندر ایوان اقتدار کی طرف مارچ کرے گا ۔ گلگت بلتستان میں آج بھی 20 کلو آٹے کی تھیلی 600 روپے میں ملتی ہے لیکن آزاد کشمیر میں وہی تھیلی اس سے ڈبل قیمت پر مل رہی ہے عوام کا مزید امتحان نہ لیا جائے اور حکومت فلفور آٹے کی قیمتوں میں کمی کر کے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے عوام کو جلد از جلد ريلیف دے۔ تاہم اس بارے ميں ديکھنا يہ ہے کہ عوامی ايکشن کميٹی آہندہ کے لائحہ عمل کے بارے کيا اعلان کرتی ہے۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *