Main Menu

باغ: راجہ نويد کی موت قتل يا حادثہ؟ علاقے ميں کہرام مچ گيا، مکمل تحقيقات کا مطالبہ

Spread the love

وجہ تاحال کنفرم نہ ہو سکی، لاش کا پوسٹ مارٹم جاری، سوشل ميڈيا پر واقعے کی جانچ کا عوامی مطالبہ

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں گرڈ اسٹیشن پر کام کرنے والے باغ کے نواحی گاؤں آویڑہ کے رہائشی نوجوان راجہ نوید مبینہ طور پر گولی لگنے سے انتقال کر گئے ہيں۔ اس بابت ابھی تک درست معلومات نہ مل سکيں کہ آيا نويد کو قتل کر ديا گيا ، خود کُشی ہے يا کوئ اور حادثہ ہوا ہے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے ابتدائی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پونچھ ٹائمز نمائندے نے ہسپتال اور پوليس زرائع سے اُسکی تفصيلات جاننے کی کوشش کی مگر پوليس زرائع کا کہنا تھا کہ ابھی تک پوسٹ مارٹم ، فارنزک و ديگر بابت کام کيا جا رہا ہے اور جانچ پڑتال بھی چل رہی ہے۔ زرائع کا کہنا تھا کہ تاہم ابھی اس بارے ميں کوئ بھی راۓ دينا قبل از وقت ہے۔ پوسٹ مارٹم اور فارنزک رپورٹ کے بعد ہی حتمی بات بتائ جا سکتی ہے۔
اس واقعے کی وجہ سے پورے علاقے ميں کہرام مچ گيا ہے اور سوشل ميڈيا پر زيادہ صارفين کی جانب سے قتل کا شُبہ ظاہر کيا جا رہا ہے۔ اور اس بارے ميں مکمل تحقيقات کا مطالبہ کيا جا رہا ہے۔
کچھ صارفين کا کہنا ہے کہ راجہ نويد ايک اچھا کھلاڑی بھی تھا اور ايک متحرک نوجوان تھا اسليے اسکا بغير کسی وجہ کے خود کُشی کرنا خارج از بحث ہے۔

ياد رہے اسی گرڈ اسٹیشن پر کچھ سال قبل بھی ایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔ تاہم اس واقعے کے بارے ميں ابھی مزيد تفصيلات آنا باقی ہيں۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *