Main Menu

رياست جموں کشمير اسلحہ ٹيسٹ ليبارٹری نہيں، پاک و ہند جنگ کا شوق اپنی سرحدوں پر پورا کريں، جے کے پی اين پی

Spread the love

جنگ کی ڈرامہ بازی منظم منصوبہ بندی، قتل عام کسی قيمت قبول نہېں، قومی اختيار کے حصول کيليے عوام کو اُٹھنا ہو گا، ناصر لبريز

پاک و ہند باہمی مفاہمت سے رياست کی بندر بانٹ ميں مشغول ہيں، آزادی پسندوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، مرکزی جنرل سيکرٹری

راولاکوٹ، پونچھ ٹائمز

جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی نے گزشتہ روز نيلم ميں ہندوستانی فائرنگ سے شہيد و زخمی ہونيوالے افراد و گھروں کے نذرِ آتش ہونے کے واقعات پر شديد غم و غصے کا اظہار کيا ہے۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سيکرٹری کامريڈ ناصر لبريز نے اخبارات کو جاری اپنے بيان ميں کہا ہے کہ رياست جموں کشمير اسلحہ ٹيسٹ کرنے کی ليبارٹری نہيں ہے ۔ پاکستان و ہندوستان کو جنگ کا بہت شوق ہے تو دونوں ممالک اپنا يہ شوق اپنی سرحدوں پر پورا کريں تاکہ جب انکے اپنے لوگوں کے جنازے اُٹھيں تو ہو سکتا ہے انہيں تہتر سال سے اس ظلم و ڈرامہ بازی کا شکار رياستی عوام کا احساس ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاک و ہند کی جانب سے رياست جموں کشمير ميں ہونیوالی جنگ کی ڈرامہ بازی ايک منظم منصوبہ بندی ہے اور يہ قتلِ عام ہم کسی قيمت قبول نہيں کرينگے ۔ پاکستان و ہندوستان اپنے مقاصد کی تکميل کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہے ہيں اور اس سارے عمل ميں رياستی عوام پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنی قومی آزادی اور اختيار کيليے اُٹھ کھڑے ہوں۔ قابضين سے آزادی دينے کی اميد رکھنا سر اب کے علاوہ کچھ نہيں اسليے عالمی دُنيا يا قابضين کی جانب ديکھنے کی بجاۓ رياستی عوام کو اپنی آزادی و اختيار کے لئے خُود اُٹھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان و ہندوستان باہمی مفاہمت سے رياست جموں کشمير کی بندر بانٹ ميں مصروف ہيں اسلئے تمام آزادی پسندوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہماری تمام آزادی پسندوں سے گزارش ہے کہ تمام معاملات کو بالا طاق رکھتے ہوۓ پيپلز نيشنل الائنس کو مضبوط کريں۔ اس ضمن ميں جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی روزِ اوّل سے غير مشروط کردار ادا کر رہی ہے۔ اب بھی اگر اتحاد کے زريعےمنظم ہو کر جدوجہد نہ کی گئ تو تاريخ ہميں معاف نہيں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی عوامی اتحاد کی حامی ہے اور مشترک جدوجہد پر يقين رکھتی ہے۔ اب وقت کا تقاضا ہے کہ متحد ہو کر اپنی قوت کا مظاہر کيا جاۓ تاکہ ظلم و جبر کے اس بازار کا راستہ روکا جا سکے۔ انہوں نے مزيد کہا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی عوامی طاقت پر يقين رکھتی ہے اور پارٹی رياست جموں کشمير کی قومی آزادی و سوشلسٹ سماج کے قيام کی جدوجہد جاری رکھے گی۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *