Main Menu

نيلم ويلی : کنٹرول لائن پر پاک بھارت فائرنگ جاری ، 4 افراد شہيد 16 زخمی ، کئ گھر نذر آتش

Spread the love

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام کشمير کے ضلع نيلم ويلی ميں کنٹرول لائن پر پاک بھارت فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فائرنگ کے نتيجے ميں 4 شہری شہيد جبکہ 16 زخمی ہو گۓ ہيں۔ تفصيلات کے مطابق ضلع نيلم ويلی کے دودھنيال، گريس، ٹيٹوال ، شاہ کوٹ سميت تمام سيکٹرز پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس ميں ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 4 افراد شہيد جبکہ 16 افراد زخمی ہو چُکے ہيں۔ فائرنگ کی وجہ سے کئ گھر نذرِ آتش ہو گۓ ہيں۔ زخميوں کو ڈسٹرکٹ ہيڈکوارٹر ہسپتال نيلم ميں علاج کيلۓ لايا گيا ہے۔ کنٹرول لائن کے علاقے تہجياں ميں چار مکانات بھی بھارتی گولہ باری کے نتيجے ميں جل گۓ ہيں جبکہ کئ دکانيں بھی تباہ ہو گئ ہيں جبکہ گريس ويلی نيکروں ميں ايک مسجد بھی شہيد ہو گئ ہے۔ فائرنگ ميں پرويز ولد نجيب اللہ ساکن لالہ، ڈاکٹر فياض ، شعيب سميت کُل چار افراد شہيد کر ديے گۓ جبکہ اديب، ايمان شيرازی، امتياز مير ، مشتاق مير، وقاص شفقت، شاہد مير، عبدالطيف ، نسرين بی بی سميت اب تک کی اطلاعات کے مطابق کُل سولہ افراد زخمی ہوۓ ہيں۔ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور مزيد نقصان کا اندیشہ ظاہر کيا جا رہا ہے۔

نيلم: بھارتی فائرنگ کے نتيجے ميں آج ہونيوالے نقصانات کی چند تصاویر

تاہم اس بارے ميں کوئ اطلاعات نہيں ہيں کہ پاکستانی فوج کی جانب سے کی جانيوالی فائرنگ سے کنٹرول لائن کی دوسری طرف کتنا نقصان ہوا ہے۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *