Main Menu

اسلام آباد: سردار صغير ايڈووکيٹ کی پريس کانفرنس منسوخ کر دی گئ، آزادیِ راۓ پہ پابنديوں کيخلاف شديد احتجاج

Spread the love

پاکستانی اسٹبلشمٹ ریاست جموں کشمیر کی تقسیم کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مصروف ، عوام کی حقیقی نمائندہ آوازوں کو دبانا شرمناک عمل، ترجمان

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں لبریشن فرنٹ (صغير) کے چیئرمین سردار صغیر خان کی پریس کانفرنس رکوا دی گئی۔ پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری تفصيلات ميں بتايا گيا ہے کہ لبریشن فرنٹ (صغير)نے 24 اکتوبر کو راولاکوٹ سے اسلام آباد کی طرف مارچ کئے جانے کو روکے جانے اور شرکاء مارچ کی گرفتاریوں کے بعد اپنے اجلاس میں اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے موقف کو بین الاقوامی سطح تک پہنچانے کا فیصلہ کیا تھا ۔

تفصيلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (صغير) کے چیئرمین سردار صغیر نے 24 اکتوبر کو ہونے والے مارچ پر تشدد اور گرفتاریوں اور گلگت بلتستان کے حوالے سے بات کرنی تھی اور پریس کلب کے سیکریٹری نے میڈیا کے لئے دعوت نامہ بھی جاری کیا تھا اور دعوت کا نوٹس بھی آویزاں کر دیا گیا تھا آج پریس کانفرنس کے وقت سے 45 منٹ قبل سردار صغیرخان اور راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ کو فون پر پریس کلب کی انتظامیہ کی طرف سے پریس کانفرنس کی منسوخی کی اطلاع دی گئی۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے ان اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کی ہے۔
پارٹی ترجمان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اس حرکت کو اظہار رائے کی آذادی کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اسٹبلشمٹ ریاست جموں کشمیر کی تقسیم کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مصروف ہے اور وہ اس طرح کی عوام کی حقیقی نمائندگی کرنے والے لوگوں کی آواز کو دبانے میں مصروف ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت میں ایسا کرنا پاکستان کی سول سوسائٹی اور شہری آذادیوں کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے ہماری پرامن سیاسی جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی اور ہم اسٹبلشمٹ اور حکمران طبقے کا چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *