Main Menu

راولاکوٹ: لبريشن فرنٹ سياسی شعبہ کا اجلاس ، رياست جموں کشمير کی مستقل تقسيم کيخلاف عوامی ريفرنڈم کروانے کا اعلان

Spread the love

قابض طاقتیں ریاست جموں کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہیں ، عالمی ضمير جھنجھوڑنے کيليے عوامی راۓ سامنے لانا ضروری ہے، ناصر سرور، سردار سفير

ریفرنڈم کے پہلے مرحلے پر آزاد کشمیر کے تمام اضلاع دوسرے مرحلے میں گلگت بلتستان جبکہ تیسرے مرحلے ميں بھارتی مقبوضہ کشمیر کے حوالے حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے راولاکوٹ ميں جموں کشمير لبريشن فرنٹ (رؤف) کے سياسی شعبہ کا اجلاس ، ریاست جموں کشمیر کی مستقل تقسیم کی سازشیں اور جبری حل مسلط کرنے کی کوشش بارے جموں کشمير لبريشن فرنٹ (رؤف) کا 17 دسمبر 2020 کو میرپور سے عوامی ریفرنڈم کروانے کا اعلان۔ جاری تفصيل کے مطابق اس کا فیصلہ جے کے ایل ایف کے سیاسی شعبہ کا اجلاس میں کیا کیا گیا جسکی صدارت سیاسی شعبہ کے سربراہ ناصر سرور نے کی جبکہ سیکریٹری سردار سفیر ممبران طاہر شکیل خورشید سوز اور اسد خان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ریاست جموں کشمیر کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور و غوض کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ریاست جموں کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف و صرف ریاستی عوام کا ہے قابض طاقتیں ریاست جموں کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہیں اس ساری صورتحال میں عوامی راۓ سامنے لانا ضروری ہے کہ ریاست جموں کشمیر کی مستقل تقسیم شناخت اور وجود مٹانے کے حوالے سے ریاستی عوام کیا سوچتی ہے ۔۔۔؟تاکہ گلوبل ویلج کے باسیوں کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑا جا سکے کہ وہ جموں کشمیر کے عوام پر فوجی طاقت کے بلبوتے پر فیصلہ مسلط کرنے کے عمل میں خاموش تماشائی بن کر خطے میں ایک نئی تقسیم اور نفرت کی بنیاد رکھنے کے عمل کا حصہ بننے کے بجائے ریاست جموں کشمیر کے مستقبل کے فیصلے کرنے کا حق ریاست جموں کشمیر کے عوام کو دلواہیں ۔ تاکہ طاقت کے بل بوتے کی بنیاد پر مسلط کیے گئے کہ حل کے خطے پر پڑنے والے منفی اثرات سے بجا جا سکے۔ ریفرنڈم کے پہلے مرحلے پر آزاد کشمیر کے تمام اضلاع دوسرے میں گلگت بلتستان
جبکہ تیسرے مرحلے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے حوالے حکمت عملی ترتیب دی گئی ریفرنڈم کے حوالے سے تمام تفصیلات جے کے ایل ایف کے سپریم ہیڈ سردار رؤف کشمیری چیرمین سردار صابر کشمیری ایڈوکیٹ آیندہ چند دنوں میں پریس کانفرنس کے زریعے سامنے لائیں گے ریاست جموں کشمیر کے مستقبل کے تعین کے حوالے سے عوامی ریفرنڈم قومی آزادی کی تحریک میں اہم سنگ میل جبکہ ریاستی تقسیم وجود اور شناخت مٹانے کی سازشوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار جے کے ایل ایف کے سیاسی شعبہ کی طرف سے میڈیا کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *