Main Menu

منشيات کی تباہ کارياں و حکومتی خاموشی: سينئر نائب صدر کے جے ايف کا فاروق حيدر، مير اکبر، مشتاق اور ترابی کے نام کُھلا خط

Spread the love

ہمارا خطہ امن کا گہوارہ تھا مگر اب منشیات فروشی کے اڈے چلائے جارہے ہیں ، ہماری نوجوان نسل کو منشیات فروشوں نے تباہ کر دیا ہے

اب منشيات فروش بچوں کو بھی اغواہ کر کے زبردستی اس گھناؤنے عمل کا حصہ بنا رہے ہيں مگر ذمہ داران اور منتخب نمائندگان خاموش تماشائ ہيں ، خط کا متن

پونچھ ٹائمز

کشمیر جرنلسٹ فورم یواے ای کے سینئر نائب صدر عابد چغتائی نے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر، وزیر جنگلات و فشريز سردار میر اکبر خان ، وزیر اطلاعات ، سياحت، آئ ٹی و امورِ نوجوانان راجہ مشتاق مہناس، ممبر اسمبلی و چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی کے نام لکھے گۓ کُھلے خط ميں کہا ہے کہ آزاد کشمير کے حسُن کو منشيات فروش تباہ و برباد کر رہے ہيں اور اس سارے عمل کے دوران آپکی خاموشی سمجھ سے باہر ہی نہيں بلکہ تباہ کُن ہے۔

خط ميں اُنکا کہنا تھا کہ

جناب عزت ماب وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حید صاحب جناب عزت ماب وزیر جنگلات آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر سردار میر اکبر صاحب، جناب عزت ماب وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مشتاق مہناس صاحب، جناب عزت ماب ممبر اسمبلی آزا د حکومت ریاست جموں و کشمیر چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی صاحب

اسلام وعلیکم! اللہ رب العزت کے ہاں اس امید اور دعا کے ساتھ کے آپ صحت اور ایمان کی بہترین حالت کیساتھ ساتھ ہر طرح کی وبائی امراض اور پریشانی سے محفوظ ہو نگے: آمین جیسا کہ آپ کو معلوم ہے ریاست جموں کشمیر خوبصورت کوہساروں، خوبصورت پہاڑی چوٹیوں،قدرتی آبشاروں کے دامن میں اپنے حسن وجمال کی ایک مثال ہے،اسی حسن جمال کی وجہ سے اسے جنت نظیر کا خطاب بھی ملا ہے، اس خطہ کشمیر میں ضلع باغ اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے اپنی ایک الگ اور منفرد پہچان رکھتا ہے لیکن کچھ عرصہ سے سازشی عناصر کے سازشی حربوں کی وجہ سے باغ ہی نہیں بلکہ پورے خطہ کشمیر کے حسن وجمال کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

آپ جانتے ہیں ضلع باغ کے لوگ مہمان نوازی میں بھی اپنی مثال آپ ہیں ۔ لیکن منشیات فروشوں نے نہ صرف اس ضلع کی خوبصورتی کو داغ دار کیا بلکہ باغ کو اجاڑنے کے لیے معصوم سے پھولوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا شروع کیا ہے جناب۔ آزادکشمیر بڑا پرامن خطہ تھا، اس خطہ کے اندر بسنے والے انسان اپنے آپ کو بڑا محفوظ سمجھتے تھے، لیکن پچھلے کچھ عرصہ سے جو خطہ امن کا گورا تھا وہاں ہی منشیات فروشی کے اڈے چلائے جارہے ہیں ہماری نوجوان نسل کو منشیات فروشوں نے تباہ کر دیا ہے چھوٹے چھوٹے بچوں کو شراب، چرس جیسے نشے کا عاد ی ہی نہیں بنا دیا بلکہ کمسن بچوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں اور ان کو نشے کا عادی بناتے ہیں حالیہ دنوں آصف، مظہر،شازیب نامی پٹھانوں نے باغ سے ایک بچے کو اغوا کیا ایک ہفتے تک اس بچے کے والد کو بھی پتہ نہیں لگا کہ اس کا بچہ کہا ں ہے اس کو چرس پلاتے رہے اس کو چرس فروخت کرنے پر مجبور کرتے رہے۔

میں سلام پیش کرتا ہوں ان صحافی دوستوں کو جن کی کوششوں سے وہ بچہ اپنے والد ین کو ملا جناب؛ اگر آپ میں سے کسی نے اس بچے کی ویڈیوسنی یادیکھی ہے تو کچھ دیر کے لیے اپنے اپنے بچوں کو سامنے رکھ کر دیکھو اگر یہی کام آپ کے ساتھ ہو تو آپ سب اپنے آپ کو کہاں کھڑا دیکھیں گے۔
اگر آپ میں سے کسی کا بچہ اغوا ہو تو کیا آپ سکون سے رہیں گے؟ نہیں کبھی نہیں رہیں گے۔

تو پھر ان غریبوں کا کیا قصور ہے جن کے بچے اٹھائے جاتے ہیں، اگر دیکھا جائے تو اس وقت ضلع باغ میں دنوں حلقوں سے شرقی اور وسطی سے نمائندگی موجو د ہے، شرقی سے سردار میراکبر صاحب آپ ہیں اور وسطی سے مشتاق مہناس صاحب آپ اور عبدالرشیدترابی صاحب، کیا آ پ نے اس باغ کے بارے میں سوچا جس کے پھول اجڑ رہے ہیں معصوم پھولوں کو مسلاجارہا ہے اس باغ کی خوبصورتی کا حسن تباہ ہورہا ہے ۔

آپ کی خاموشی ہمارے لیے بہت سارے سوال پیدا کرتی ہے۔ ہم سب کو آپ سے بڑی بڑی امیدیں وابستہ ہیں، جناب: اس طرح کے لوگ معاشرے کے لیے ناسور ہیں، میری اطلاع کے مطابق جب اس کے والد نے جمیل نامی پولیس آفسیر سے رابطہ کیا تو وہ بھی بات کو ٹال مٹول کر چلا گیا ایک ذمہ دار محکمہ کا افسر اتنا غیر ذمہ دار کیوں ہو گیا؟؟؟؟ جب تک منشیات فروش مافیا کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا تو کل آنے والی ہماری نسلیں بے راہ راوی کا شکار ہوں گئی۔جرائم میں اضافہ ہوگا۔

اس لیے آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ باغ سے بلکہ آزادکشمیر میں منشیات فروشی کے اڈے جہاں جہاں ہیں انہیں ختم کیا جائے۔ جو لوگ اس طرح کا کام کرتے ہیں ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ آنے والے کل کو کسی کا معصوم بچہ اغوا نہ ہو۔کسی غریب کا سہارا اس سے چھین نہ لیا جائے۔

خدا راہ آ پ کا جو حق بنتا ہے جو آپ کی ذمہ داری بنتی ہے اس کو ادا کرنے کی کوشش کریں۔ اگر اپنی نوجوان نسل کو سب برائیوں سے بچانا ہے تو ان کے خلاف ایکشن لیناہو گا ورنہ کل یہ نسلیں آپ کو معاف نہیں کریں گے۔ کیا پتہ یہ خط آ پ تک پہنچ سکے گا کہ نہیں اگر پہنچا تو آپ پڑھیں گے یا کہ ردی کی ٹوکری کی نظر کردیں گے لیکن ایک ریاست کا شہری ہونے کے ناطے آپ سب سے جو امیدیں وابستہ ہیں مجھ سمیت عوام کی اس کو اپنا فرض سمجھا کر ادا کریں۔ اگر میرے اس خط کے اندر کو ئی بات جناب کی شان کے خلاف یا حکومت کو ناگوار گزری ہو تو ایک ریاست کا فرد سمجھ کر معاف کر دينا ۔

وسلام

آپ کا خیر انديش

عابد چغتائ

سينئر نائب صدر کشمير جرنلسٹ فورم متحدہ عرب امارات






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *