Main Menu

گلگت بلتستان : عرفان حیدر جون پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے نائب صدر مقرر

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

معروف قوم پرست رہنماء و سماجی شخصیت عرفان حیدر جون کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف پرپاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے نائب صدرکا باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔پی آئی ایچ آر او کے دفتر اور صدر حبیب ملک اونگزائی کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان حیدر جون کو اپنی عہدے کے مناسبت سے گلگت بلتستان میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان کے مقامی ميڈيا پر جاری تفصيلات کے مطابق عرفان حید ر گلگت بلتستان کے اہم مسائل پرسوشل میڈیا سمیت مقامی اخبارات میں لکھتے رہے ہیں اوروہ شعر و شاعری بھی کرتے ہیں۔

یاد رہے پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کیلئے سرگرم ادارہ ہے جو گزشتہ ایک عرصہ سے انسانی بنیادی حقوق کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔اس موقع پر عرفان حیدر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان جیسے خطہ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہوتی ہے جس کو میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں اجاگر کرنے اورمظلوموں کی آواز بننے کی بھر پور کوشش کروں گا اور میرے اس ادارے سے منسلک ہونے سے گلگت بلتستان کے مظلوم اور محکوم عوام کیلئے نیک شگون ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بچے،خواتین اور بزرگوں کے حقوق پر سب سے پہلے فوکس کیا جائے گا اور اسی پلیٹ فارم کے ذریعے ان کا آواز بنا اور خطہ کی بنیادی حقوق عالمی اداروں تک پہنچانا اب ہماری ذمہ داری بن چکی ہے۔

بشکريہ گلگت بلتستان ٹوڈے






Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *