Main Menu

آزادی کا خواب دیکھنے والے ساتھیو. حبیب رحمان

Spread the love


جو لوگ تاریخ بناتے یا تخلیق کرتے ہیں تاریخ انھیں فلک پر چمکتا نورانی استعارہ بنا دیتی ہے عوام لازوال محبت میں ان کو اپنا دیوتا بنا دیتےہیں۔
قبضہ گیرکے تلوؤں کے ساتھ بغلگیرخوش آمد میں غرق دانشوروں اور سیاست کاروں کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ عوام الناس حق بات کے لئے اپنی جان کھو دینے والوں کو بڑی تکریم بخشتے ہیں انھیں یاد رکھتے ہیں ان کی توصیف کرتے ہیں انھیں محبتوں بھرے دیوتائی مرتبے پر فائز کر دیتے ہیں بلکہ ان کو ولی بنا دیتے ہیں۔
یہ بھی یاد رکھو:
بد مست قبضہ گیرکی سچائی کو نشان عبرت بنانے کی کاروائیوں کی کوئی حد نہیں ہوتی تہزیب، روایت، عقیدہ، انسانیت، ڈگری تعلیم سب کچھ درندگی کے حوالے ہو جاتا ہے۔ استبدادی کارستانیاں جاری رہتی ہیں درندگی سفاکیت کی سرحد پار کر جاتی ہے تو فاشزم کی ذلت بھری دنیا شروع ہو جاتی ہے اور پاکستان جیسے قبضہ گیر نے اسی فاشسٹ سفاکیت سے دھرتی کے میدانوں کھیتوں کھلیانوں پہاڑوں دریاؤں کو ہی نہیں بلکہ انسان کی آزادی کے خوابوں اور آرزؤں کو بھی زخموں سے چور کر دیا ہے۔ مفلوج جسم کے آدھے دھڑلہو رستی آنکھوں سے صرف دیکھ رہے ہیں۔ مفلوج جسموں کی شریانوں میں گردش خون کی روانی کے لئے قبضہ گیر کی سفاکیت کے سامنے خود کو مصلوب کرنا پڑتا ہے چونکہ تاریخ مظلوم اور ظالم کی لڑائی کےریکارڈ کے علاوہ کچھ نہیں۔ اس زمین پر جتنے عاشق بستے ہیں یہ سب ان پہاڑوں کے بچے ہیں اور بچے اپنی ماں کو کب تک بے تو قیر ہوتے مزید دیکھیں گے۔ (دکھ عمراں توپہارے تہ نہیں)
حبیب رحمان
18 اگست 2021






Related News

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام یوم تجدید عہد

Spread the loveجموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام یوم تجدید عہد کے موقعRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *