Main Menu

ہجيرہ: گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کے زیر اہتمام انتظامیہ کی نااہلی و دیگر مسائل کے حل بارے احتجاجی پروگرام کا انعقاد

Spread the love

گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ عوامی حقوق کی ترجمان ہے، گھمیر کے تمام مسائل کے حل تک ہم گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھیں گے، مقررين

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے ہجيرہ ميں آج گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کے زیر اہتمام ٹانڈہ بازار کے مقام پر انتظامیہ کی نااہلی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے احتجاجی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ احتجاجی پروگرام دن دو بجے سٹارٹ ہوا اور شام 4:30 تک جاری رہا۔ جس میں عباسپور، ہجیرہ اور گھمیر کے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور گھمیر کے باغیرت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ترجمان گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کی جانب سے جاری تفصيلات ميں بتايا گيا ہے کہ اجلاس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری جنرل تحصیل ہجیرہ اور گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کے ممبر رابطہ کمیٹی کامران چوہدری نے ادا کیئے۔
پروگرام میں احتجاج کی غرض وغایت اور گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کی جدوجہد پر ایل ایف کے سینئر رہنما اور ممبر رابطہ کمیٹی وحید عزیز نے ابتدائی بات رکھی۔
اس کے بعد ایس ایل ایف کے مرکزی چیرمین اور ممبر مرکزی کمیٹی یاسر ارشاد، آئ ایس ایف اور ممبر مرکزی کمیٹی یاسر رزاق، این ایس ایف کے سینئر رہنما اور ممبر رابطہ کمیٹی زبیر الحق، این ایس ایف کے سینئر رہنما اور ممبر رابطہ کمیٹی مجید بسمل، ممبر رابطہ کمیٹی عامر یوسف، جے کے این ایس گھمیر یونٹ کے چیئرمین اور ممبر رابطہ کمیٹی سیف اللہ، ممبر رابطہ کمیٹی شاہد لطیف، پاکستان پیپلز پارٹی کے انچارج میڈیا سیل پونچھ ڈیوژن شفاعت فیضی، این ایس ایف ہجیرہ کے سینئر رہنما اسامہ پرویز، ایس ایل ایف ضلع پونچھ کے صدر طلعت انقلابی، کشمیر ادبی فورم کے رہنما محمد محمد عثمان، زاہد بشیر، علی آفسر نے خطاب کیا۔ آخر میں این ایس ایف کے مرکزی ڈپٹی چیرمین مالیاتی بورڈ اور ترجمان ارسلان شانی نے خطاب کیا۔
تمام لوگوں نے کہا کہ گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ عوام کے حقوق کی ترجمانی کر رہی ہے۔ جب تک گھمیر کے تمام مسائل حل نہیں ہو جاتے ہم گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ رابطہ سڑکیں، کالج، سروس، ایمبولینس سروس اور دیگر تمام بنیادی حقوق کے حصول تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کے زیر اہتمام مظاہرہ کيا جا رہا ہے۔

گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کی قیادت نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی جس نے تحصیل دار سہیل صاحب اور دیگر زمہ داران سے مزاکرات کیئے۔ جس میں چوریوں اور دیگر سماجی برائیوں کے حوالے سے بات رکھی گئی اور انتظامیہ کی نااہلی پر بات کی گئی۔ اس کے علاؤہ تمام سابقہ چوریوں کی مشترکہ ایف آئی آر کی ڈیمانڈ بھی کی گئی۔ زمہ داران نے کہا کہ ہمیں پانچ دن کا ٹائم دیا جائے۔ جس پر کمیٹی نے کہا کہ ہمیں سموار تک مشترکہ ایف آئی آر کی کاپی چاہیے اور دس دن کا ٹائم دیا گیا۔ اگر سموار تک ایف آئی آر کی کاپی نہیں ملتی تو ہم پرتشدد تحریک چلانے کی طرف جائیں گے۔
مذاکرات کے بعد احتجاج کو ختم کیا گیا۔ لیکن اگر مطالبات پورے نہیں ہوتے تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *