Main Menu

باغ : ریسٹ ہاؤس تا سدھن گلی سڑک کی حالت بہتر نہ کی گئ تو مرکزی پل پر احتجاج اور دھرنا دينگے، راجہ حفيظ

Spread the love

ری کنڈیشننگ کے نام پر سڑک کا منہ کالا کیا جا رہا ہے ناقص تعمیر فوری بند کی جائے ، نوجوان تيار ہو جائيں، عوامی حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہيں ہو گا، صحافيوں سے گفتگو

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

چيئرمين عوامی ايکشن کميٹی ڈاکٹر راجہ عبدالحفيظ نے کہا ہے کہ باغ ریسٹ ہاؤس تا سدھن گلی سڑک پر پیچ ورک، مینٹیننس نہ ہوئی تو چند روز میں عوامی مشاورت سے مین پل پر احتجاج اور دھرنا ہو گا۔ سوشل ميڈيا پر جاری بيان کے مطابق صحافيوں اے گفتگو کرتے ہوۓ اُن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز ، طلباء، عوام اور نوجوان تیار ہو جائیں ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے مین پل پر ہی بیٹھیں گے۔ عوامی حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ شاہرات اس سڑک کی فوری مرمت کرے۔ سیری پیراں سے سدھن گلی کا جو ایریا ہے جہاں پی سی سی ٹریک ہے وہاں سریے ایک فٹ باہر کھڑے ہیں ۔

حق مانگنے سے کبھی نہیں ملتا بلکے چھین کے لینا پڑتا ہے۔ سری آویڑہ ، ڈھنڈ گلستان، دھوندار، چڑہان، کاچہ، سیری پیراں، ریڑبن کے غیور بزرگ، نوجوان اپنے حق کے لیے اب نکلیں چار سالوں سے لولی پاپ بہت ہو گیا۔ یہ 21 کلو میٹر دفاعی روڈ ہے جو کھنڈرات بن گئ ہے۔

ایک کلو میٹر ری کنڈیشننگ کے نام پر سڑک کا منہ کالا کیا جا رہا ہے. اسکی ناقص تعمیر فوری بند کی جائے۔

انہوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کيا ہے کہ اس کا نوٹس لیں کہ محکمہ شاہرات اس سڑک کو کیوں نظر انداز کر رہا ہے کیوں کہ یہ سڑک محکمہ شاہرات نے ٹیک اور کی ہوئی ہے۔

باغ انتظامیہ اس صورتحال کو دیکھے یہ نہ ہو کل آپ منتیں کریں کہ مین پل پر دھرنا نہ دیں اس وقت آپکے ہاتھ سے سب گیم نکل چکی ہو گئ۔

انہوں نے مزيد کہا کہ ہم سروں پر کفن پہن کہ پل پر بیٹھیں گے پھر عوامی ریلے کا سامنا کرنا مشکل ہو گا۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *