Main Menu

باغ: رياستی تقسيم کسی قيمت قبول نہيں، سماجی رہنماؤں کا آزادی مارچ کی بھرپور حمائت کا اعلان، عوام سے شرکت کی اپيل

Spread the love

کسی بھی جماعت يا نظريہ کا مسئلہ نہيں بلکہ اس وقت رياستی وحدت اولين فريضہ ہے، تاجر بلکہ ہر شہری آزادی مارچ ميں شامل ہو، حافظ طارق

عالمی سامراج کی پاليسيوں کے تحت رياست کو تقسيم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، آزادی مارچ کی بھرپور حمائت کرتے ہيں، سائرس خليل و ديگر رہنماؤں کے ويڈيو پيغامات

باغ، پانچھ ٹائمز

جموں کشمير لبريشن فرنٹ کی جانب سے 24 اکتوبر کو راولاکوٹ سے اسلام آباد پارلېمنٹ ہاؤس تک کئے جانيوالے آزادی مارچ کے اعلان بارے فرنٹ کے ذمہ داران کی عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے ميں لبريشن فرنٹ ضلع باغ کے ذمہ داران کی سياسی، سماجی ، مذہبی و تاجر رئنماؤں سميت سماج کی تمام پرتوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

معروف سماجی رہنما و صدر انجمن تاجران باغ و پونچھ حافظ طارق ، سيکرٹری جنرل انجمن تاجران باغ افضل کشميری، مرکزی سيکرٹری جنرل جموں کشمير پيپلز نيشنل يوتھ ليگ کامريڈ سائرس خليل، نائب ناظم اعلی جمعيت علماء اسلام جموں کشمير مولانا عطاء الرحمٰن اور جمعيت علماء اسلام ف کے مولانا سہراب نے جاری ويڈيو بيانات ميں کہا ہے کہ رياست جموں کشمير کی تقسيم کسی صورت قبول نہيں ہے۔ گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کا مطلب رياستی تشخص کو مٹانا ہے۔ رياستی عوام نے رياستی وحدت کيليے عظيم قربانياں دی ہيں۔

صدر انجمن تاجران باغ و پونچھ حافظ طارق کا اپنے ويڈيو بيان ميں کہنا تھا کہ ميری تمام تاجر بھائيوں، شہريوں اور تمام جماعتوں کے کارکنان سے گزارش ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی سازش ہو رہی ہے۔ اس سازش کے خلاف لبريشن فرنٹ پُرامن آزادی مارچ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے عوام بلا تخصيص اس مارچ ميں شموليت اختيار کريں اور مارچ کی کاميابی کيليے لبريشن فرنٹ کے ساتھيوں کے ساتھ تعاون کريں۔ انہوں نے کہا کہ ميں بحثيت صدر انجمن تاجران باغ و پونچھ ڈويژن لبريشن فرنٹ کے آزادی مارچ کی بھرپور حمائت کا اعلان کرتا ہوں اور عوام سے شرکت کی اپيل کرتا ہوں۔ چونکہ رياستی عوام نے رياستی وحدت کيليے بے پناہ قربانياں دی ہيں لہذا گلگت بلتستان کو پاکستانی صوبہ بنا کر رياستی تشخص کو ختم کرنے کی اجازت نہيں دے سکتے۔

جموں کشمير لبريشن فرنٹ کے مرکزی سيکرٹری اطلاعات کی جانب سے جاری مزيد تفصيلات کے مطابق سيکرٹری جنرل انجمن تاجران باغ افضل کشميری کا اپنے پيغام ميں کہنا تھا کہ جموں کشمير لبريشن فرنٹ نے جو 24 اکتوبر کو رياستی وحدت کے خلاف ہونيوالی سازشوں کو بے نقاب کرنے کيليے آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جسکی بھرپور حمائت کرتے ہيں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اس پہ متفق ہيں کہ رياست جموں کشمير کو کسی قيمت تقسيم نہيں ہونے دينگے۔

مرکزی سيکرٹری جنرل جموں کشمير پيپلز نيشنل يوتھ ليگ کامريڈ سائرس خليل کا کہنا تھا کہ ہم فرنٹ کی کال کی بھرپور حمائت کرتے ہيں بالخصوص ايسے وقت ميں جب ہم خود تقسيم در تقسيمی کا شکار ہيں اور عالمی سرمايہ دارانہ پاليسيوں کے تحت رياست کو تقسيم کرنے کی سازشيں ہو رہی ہيں تو ايسے وقت ميں فرنٹ کی کال کو ہم نہ صرف سراہتے ہيں بلکہ اُنکو مبارکباد بھی ہيں کرتے ہيں اور بھرپور حمائت کا اعلان کرتے ہيں۔

نائب ناظم اعلی جمعيت علماء اسلام جموں کشمير مولانا عطاء الرحمٰن کا کہنا تھا کہ رياست رياستی عوام کی ہے ۔ جسطرح ماں کو کوئ تقسيم نہيں کر سکتا، اسی طرح کشمير بھی کشميريوں کا وطن ہے اور اُسکی تقسيم کی کسی کو بھی اجازت نہيں دی جا سکتی ۔ انہوں نے ويڈيو پيغام ميں کہا کہ عالمی سامراج نے کشميری عوام کے ساتھ جو کھيل کھيلا کشميری اس سازش کو کامياب نہيں ہونے دينگے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مسئلے کو پاکستانی عوام کی عدالت ميں ليجا نے کو ہم لبريشن فرنٹ کے مارچ کی بھرپور حمائت کا اعلان کرتے ہيں۔

باغ: رائنما اپنے ويڈيو پيغامات ميں گفتگو کر رہے ہيں۔

اسی طرح جمعيت علماء اسلام ف کے ضلعی سيکرٹری جنرل مولانا سہراب نے اپنے پيغام ميں کہا کہ لبريشن فرنٹ کشميری عوام کا مقدمہ پاکستانی عوام کے سامنے پيش کرنے جا رہے ہېں۔ ہم لبريشن فرنٹ کے اس مارچ کی بھرپور حمائت کا اعلان کرتے ہيں ۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *