Main Menu

يٰسين ملک کی زندگی شديد خطرات سے دو چار ، پاک و ہند رياستی عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتے ہيں، خالد کشمیری

Spread the love

روزنامہ پونچھ ٹائمز

جموں کشمير لبريشن فرنٹ گلف کے سابق صدر خالد کشميری نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ يسين ملک کی زندگی کو شديد خطرات ہيں ۔ ہندوستان اور پاکستان رياستی عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ رياست جموں کشمير ناقابلِ تقسيم وحدت ہے اور گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی باتيں کرنا پاکستان اور ہندوستان کی مفاہمت کا ثبوت ہے۔ ہم کسی صورت رياست جموں کشمير کو تقسيم در تقسيم کرنے کو قبول نہيں کرينگے ۔ ہم نے پہلے بھی رياستی وقار اور آزادی کے لئے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پيش کيا اور اب بھی امان اللہ خان کے نظريات اور يٰسين ملک کی قيادت ميں کسی بھی قُربانی سے دريغ نہيں کرينگے۔ خالد کشميری کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کی حکومتيں انسانی، اخلاقی و قانونی بنيادوں پر اس چيز کی پابند ہيں کہ وہ رياست جموں کشمير کے شہريوں کے حقِ آزادی کو تسليم کريں اور اُسکا احترام ہيں۔ پاکستان اور ہندوستان کے اربوں شہری لاچاری و غربت کی زندگی کا بوجھ ڈھو رہے ہيں اور حکمران طبقات پرتعیش زندگياں گزارتے ہوۓ اپنے عوام کے ساتھ ساتھ رياست جموں کشمير کی عوام کی زندگياں بھی اجيرن بنا رہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ شہيد کا راستہ ہمارا راستہ ہے۔ ہم عزت اور وقار کی زندگی کی تمنا کرتے ہوۓ مصروفِ جدوجہد ہيں جو کہ کسی طرح بھی غلط عمل نہيں۔ يٰسين ملک کئ زندگی کو شديد خطرات لاحق ہيں۔ انہوں نے مزيد کہا کہ ہم انسانی دُنيا ميں رہتے ہوۓ بھی بے يار و مددگار ہيں ۔ ہم عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظيموں سے اپيل کرتے ہيں کہ اپنی آزادی و اختيار کی مانگ کرنے کی پاداش ميں پاکستان اور ہندوستان کی جيلوں ميں قيد رياست جموں کشمير کے شہريوں کو چھڑانے ميں کردار ادا کريں۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *