Main Menu

گاندھی جی ایک بڑا نام اور مطالعہِ پاکستان؛ تحرير: اشتیاق برکی

Spread the love

جِسطرح کسی بچے کو پولیو کے قطرے نہ پلائے جائیں تو بچہ جسمانی طور پر ساری عمر معذور ہو جاتا ہے بلکہ اِسطرح اگر کوئی مطالعہِ پاکستان اور اِسکے زیرِسایہ تاریخی کُتب کا مطالعہ کرتا ہے اور اِسکے بعد دائیں ، بائیں سے کُتب نہیں پڑھتا اور اسکے بعد پاکستانی ٹی ، وی ، اخبارات کا سہارا لیتا ہے تو یقنا یہ آدمی اسی طرح دماغی طور پر معذور ہو جاتا ہے کہ قیامت تک سیدھا نہیں ہو سکتا بلکہ وسیع گماں کیا جاسکتا ہے کہ روزِمحشر کے دن بھی سوالوں کے اُلٹے جواب دے گا ۔ افریقہ کی واپسی پر گاندھی جی کے پاس فرسٹ کلاس ٹرین کے ڈبے سے ہندوستانی کالاکلوٹا سمجھکر پیچھے دھکیل دیا گیا وہاں سے ہی گاندھی جی کا دماغ انگریزوں کے خلاف ہو گیا ۔
ایک لمبی اور مشکل سزا کاٹنے کے بعد جب گاندھی جی کو انگریزوں کی عدالت میں لایا گیا تو انگریز نے گاندھی جی سے پوچھا مسٹر گاندھی آپ باز آئیں گے کہ نہیں آپ کیا چاہتے ہیں ؟؟؟ گاندھی جی کا جواب تھا کہ میں انگریز سرکار سے ایک کی گزارش کرتا ہوں کہ میرا ملک ہندوستان چھوڑ دیں۔ ہندوستانی تاریخ میں گاندھی جی کے بارے میں ایک سیاہ پہلو بھی ہے کہ گاندھی جی نے ہندوستان تقسیم کروایا اور مذہب کو سہارا بنایا جسطرح گاندھی جی گیتا لیکر جلسے جلوسوں میں بھاشن دیتے تھے ۔ بالکل یہ بات درست ہے کہ گاندھی جی کے ہاتھ میں گیتا ہوتی تھی لیکن گاندھی جی نے گیتا لیکر اپنی ہندو برادری کو maximize کرکے انگریزوں کے خلاف تحریک کیساتھ جوڑا ۔

مہاتما گاندھی کی فائل فوٹو

گاندھی جی نے عدمِ تشدد کا فلسفہ دیا جسے آج پوری دُنیا متاثر ہے مارٹن لوتھر اور نیلسن اور دُنیا کے مشہور لیڈروں نے اِس فلسفے کو اپنی تحریک کی روح بنایا اور یہی فسلفہ آگے چلکر ایک نیا باب بنایا گا پر امن جدوجہد عدمِ تشدد ہی ہے ۔  ہندو اور مسلمان میری دو آنکھیں ہیں جب پاکستان بنا تو حکومتِ ہند نے پاکستان کو پاکستان کا حصہ دینے سے انکار کرلیا تو گاندھی جی نے بھوک ہڑتال کی اور حکومتِ ہند نے مجبور ہوکر پاکستان کا حصہ پاکستان کو دیا ۔ گاندھی جی کے اِس رویے کو دیکھ کر ایک اِنتہا پسند ہندو نے گاندھی جی کو قتل کر دیا ۔ گاندھی جی کے قتل کا سوگ پاکستان میں عزت واحترام سے بنایا گیا اِس سوگ میں پاکستان کا پرچم سرنِگوں رہا قائداعظم محمد علی جناح نے کہا کہ گاندھی اُن ہزاروں ہندووں میں سے ایک ہیں جو صرف ایک بار ہی ہندو قوم میں پیدا ہوا ہے ۔ لیکن آج یہ گاندھی کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے جسمیں صرف نفرت ہی نفرت ہے اور اِس نفرت کا شکار کشمیر کے لوگ بھی ہیں ہندوستان کے باسیوں کے علاوہ / آج دو اکتوبر گاندھی جی کا پیدائش کا دن ہے ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *