Main Menu

تھوراڑ : حقوق کی مانگ پہ تشدد و گرفتاريوں کی مذمت ، فی الفور رہا، مطالبات پورے کئے جائيں ؛ حبيب الرحمن

Spread the love

تھوراڑ

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زير انتظام کشمير کے علاقے تھوراڑ کے مقام پر اپنے بنیادی حقوق کے لئے پرامن دھرنا دینے اور آواز بلند کرنے والے سیاسی اور سماجی کارکنوں پہ پاکستانی زير انتظام جموں کشمیر کی انتظامیہ کی جانب سے تشدد اور گرفتار يوں پر شديد غم و غصے کا اظہار کرتے ہوۓ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان اور سينئر رہنما کامريڈ حبيب الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو سہوليات مہيا کرنے کی بجاۓ تشدد و گرفتاريوں سے عوام کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہيں جو کہ نہ صرف غير آئينی و غير انسانی عمل ہے بلکہ ہر طرح سے قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے۔
انہوں نے اپنے جاری بيان ميں کہا کہ قابض رياست اور اُسکے کاسہ ليس حکمران اپنی ناکاميوں ، ظلم اور کرپشن کو عوام پر تشدد کر کے اور اُنہيں گرفتار کر کے نہيں چھپا سکتے۔ اُنکا کہنا تھا کہ آج دو ہزار بيس ہے اور پاکستانی مقبوضہ علاقے بنيادی انسانی ضروريات سے تاحال محروم ہيں۔ ايسے حالات ميں بجاۓ عوام کو اُنکے حقوق دينے کے تشدد و گرفتاريوں کے زريعے اُنکا مُنہ بند کرنے اور اُنہيں ہراساں کرنے کی گھٹيا کوشش کی جاتی ہے جو کہ انتہائ گھناونا فعل ہے۔

ياد رہے تھوراڑ ميں اپنے بنيادی حقوق کے حصول کے لئے گزشتہ دس روز سے احتجاجی کيمپ کا انعقاد کيا گيا تھا۔ مظاہرين نے انتظاميہ سے مذاکرات بھی کئے مگر مذاکرات ناکام ہو گۓ اور مظاہرين اپنے حقوق کے مطالبات پر ڈٹے رہے۔ مظاہرين کے رہنما انجمن تاجران تحصيل تھوراڑ کے صدر ساجد اعظم نے گزشتہ روز صحافيوں اے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ہميں لالی پاپ دينے کی کوشش ہو رہی ہے اور ہم يہاں تمام جماعتوں کے لوگ اپنے بنيادی حقوق کی لڑائ لڑ رہے ہيں ۔ مظاہرين کا مطالبہ ہے کہ تھوراڑ ميں ہسپتال ، پانی و ديگر بنيادی انسانی ضروريات کی فراہمی کو فی الفور يقينی بنايا جاۓ۔ انہوں نے اٹھارہ ستمبر کو منگ تھوراڑ روڈ بند کر کے احتجاج کا اعلان کيا تھا۔ اُنکا کہنا تھا کہ احتجاجی کميٹی کے نام پر ايک مفاد پرست گروہ انتظاميہ سے ہمدردياں جتا رہا ہے اور اُسکی خواہش ہے کہ کاسہ ليسی کے زريعے عوام کو تقسيم کر کے اُنکی محروميوں کو طوالت دی جاۓ۔ آج رات کے آخری پہر انتظامیہ نے مظاہرين کے احتجاجی کيمپ پر دھاوا بول ديا اور ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق کافی سارے مظاہرين رئنماؤں کو گرفتار بھی کر ليا ہے۔

حبيب الرحمن کا کہنا تھا تھا کہ قابض ممالک اور اُنکے کاسہ ليس عوام کو جبرا پسماندہ رکھ رہے ہيں جبکہ عوام اب باشعور ہو چُکی ہے اوف اپنے حقوق کا تقاضا کر رہی ہے۔

کامريڈ حبيب الرحمن کا کہنا تھا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی عوام کو بنيادی انسانی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کرتی ہے اور عوامی حقوق کے لئے اُٹھائ جانے والی آوازوں پر تشدد و قدغنوں کے گھناونے عمل کی پُرزُور مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کيا ہے کہ مظاہرين کے مطالبات فی الفور پُورے کئے جائيں اور اُنہيں غير مشروط رہا کيا جاۓ۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *